پاک بھارت کشیدگی: جنگ بندی کے باوجود کرتارپور راہداری 9 روز سے بند
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہونے کے باوجود بھارت کی جانب سے کرتارپور راہداری 9 روز سے بند ہے۔
ہیڈ گرنتھی گوردوارہ دربار صاحب سردار گوبند سنگھ کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے سکھ بھائیوں کا منتظر ہے۔
بھارت نے آج پانچویں روز نہ یاتریوں کی لسٹ دی ہے اور نہ ہی کوئی پیغام دیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ نریندر مودی سے اپیل ہے کہ سکھوں کو کرتارپور آنے دیں، بھارت سیاست کو مذہب سے دور رکھے۔
سردار گوبند سنگھ نے کہا کہ عالمی جنگ عظیم میں بھی مذہبی مقامات کی یاترا بند نہیں کی گئی تھی۔
اس حوالے سے مقامی یاتریوں کا بھی یہی کہنا ہے کہ بھارت راہداری کھولے اور یاتریوں کو دربار کے درشن کرنے دے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پہلا ون ڈے: جنوبی افریقا کا پاکستان کو 264 رنز کا ہدف
ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کے لیے 264 رنز کا ہدف دے دیا۔
اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں جاری میچ میں جنوبی افریقا کی ٹیم پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.1 اوورز میں 263 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پروٹیز کی جانب سے ریٹائرمنٹ سے کم بیک کرنے والے کوانٹن ڈی کا63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ لوان-ڈرے پریٹوریس 57، کپتان میتھیو برٹزکے 42، کوربن بوش 41، سِنتھیمبا کیشِل 22، ٹونی ڈی زورزی 18، ڈونوون فریرا 3، جورج لنڈا 2، لیزاڈ ولیمز 1اور جورن فورٹن 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور ابرار احمد نے 3، 3 جبکہ صائم ایوب نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد نواز اور شاہین شاہ آفریدی نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔