ڈیرہ غازی خان، گہرے پانی میں ڈوب کر ملزم نے خود کو بے گناہ ثابت کردیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
ڈیرہ غازی خان میں جرگہ کے حکم پر ایک ملزم نے خود کو پانی میں ڈبو کر بے گناہ ثابت کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: غگ، ایک عورت دشمن قبائلی رسم
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے زین میں ایک نوجوان کے خاتون سے مبینہ تعلقات کے الزام پر جرگہ ہوا، جرگے نے ملزم کو گہرے پانی میں ڈبو کر بے گناہ ثابت کرنے کا حکم دیا، ملزم پانی میں مقررہ وقت تک رہنے کے بعد زندہ نکل آیا۔
قبائیلی روایت کے مطابق ملزم کو خود کو بے گناہ ثابت کرنے کے لیے دوسرے شخص کے 22 قدم چلنے تک پانی میں رہنا ہوتا ہے، اسی بنا پر ملزم کو بے گناہ بھی قرار دے دیا گیا، نوجوان نے
یہ بھی پڑھیں:لنڈی کوتل: شادی میں رقص، موسیقی و ہوائی فائرنگ پر سماجی بائیکاٹ ہوگا، جرگہ
تاہم متاثرہ شخص نے کلمہ چوک تونسہ پر احتجاج کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کی ہے، بارڈر ملٹری پولیس کے مطابق ملزم کے احتجاج پر 9 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور جرگے میں شریک ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان جرگہ خاتون ڈیرہ غازی خان نوجوان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان جرگہ خاتون ڈیرہ غازی خان نوجوان ڈیرہ غازی خان بے گناہ ثابت پانی میں
پڑھیں:
اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
اسکرین گریباسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات آئی 8 مرکز میں پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نے آئی 8 مرکز میں ہلڑ بازی کی اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔
ملزم کی پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور گالم گلوچ کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔
ویڈیو میں ملزم کو پولیس اہلکاروں سے جھگڑتے اور گالم گلوچ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ بعد ازاں وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوتا بھی نظر آ رہا ہے۔
تھانہ آئی 9 پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اور گاڑی کو بھی تھانے منتقل کردیا۔