سعودی اجازت نامے کے بغیر حج ناجائز اور گناہ ہے: مفتی اعظم مصر
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
قاہرہ: مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نظیر محمد عیاد نے فتویٰ دیا ہے کہ سعودی حکومت کے سرکاری اجازت نامے کے بغیر حج ادا کرنا شرعی طور پر ناجائز اور گناہ کے زمرے میں آتا ہے۔
عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی اعظم مصر نے کہا کہ جب حکومت کی جانب سے اجازت نامہ عوامی مفاد میں لازمی قرار دیا جائے، تو اس کی خلاف ورزی نہ صرف قانون شکنی بلکہ شرعی گناہ بھی ہے۔ ان کے مطابق جو شخص اجازت نامے کے بغیر حج پر جاتا ہے، وہ گناہ گار ہوگا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ موجودہ حالات میں اجازت نامہ حج کی استطاعت کا حصہ بن چکا ہے، اس لیے جسے اجازت نہ ملے اس پر حج فرض نہیں ہوتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بغیر اجازت حج کرنے والے افراد نہ صرف حج انتظامات کو متاثر کرتے ہیں بلکہ سعودی عرب جیسے میزبان ملک کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔
مفتی اعظم نے زور دیا کہ ایسی روش نہ صرف اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے بلکہ اپنے ملک کی ساکھ کو بھی متاثر کرتی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مفتی اعظم
پڑھیں:
بارشوں میں غائب، پارٹی معاملات میں مداخلت، سعید غنی پر سنگین الزامات
کارکنان کا الزام ہے کہ سعید غنی نے ضلعی صدر کی جانب سے بھیجے گئے ناموں کو مسترد کر کے اپنے قریبی اور من پسند افراد کو تنظیم میں شامل کیا، جس سے نہ صرف کارکنان میں مایوسی پھیلی بلکہ کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی، سعید غنی ایک بار پھر شدید تنقید کی زد میں آگئے۔ حالیہ بارشوں کے دوران جب پورا سندھ مشکلات کا شکار رہا، سعید غنی نہ صرف منظر سے غائب رہے بلکہ کراچی میں پارٹی امور سے بھی لا تعلق نظر آئے، جس پر کارکنان نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں، بالخصوص ضلع ملیر میں تنظیم سازی کے عمل میں شدید بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔ کارکنان کا الزام ہے کہ سعید غنی نے ضلعی صدر کی جانب سے بھیجے گئے ناموں کو مسترد کرکے اپنے قریبی اور من پسند افراد کو تنظیم میں شامل کیا، جس سے نہ صرف کارکنان میں مایوسی پھیلی بلکہ کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے۔
سیاسی مبصرین نے کہا کہ سعید غنی اب وہ مزدور طبقے سے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکن نہیں رہے، بلکہ سرمایہ دار طبقے کا حصہ بن چکے ہیں، اور ان کے فیصلے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ بطور صدر پیپلز پارٹی کراچی، سعید غنی کی پالیسیوں نے پارٹی کو نقصان پہنچایا اور عوام میں اس کی مقبولیت میں کمی کا سبب بنے۔ پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق، اگر اس صورتحال کا نوٹس نہ لیا گیا تو بلدیاتی اور آئندہ عام انتخابات میں پارٹی کو سنگین نقصان کا سامنا ہو سکتا ہے۔