ایران میں یورینیم افزودگی صفر ہو جانی چاہیئے، وائٹ ہاؤس
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
امریکی صدارتی محل کی ترجمان نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں یورینیم کی افزودگی "امریکہ کیلئے ریڈ لائن" اور ایک ایسا مسئلہ کہ جسے ایرانی حکام جاری رکھنے پر مصر ہیں! اسلام ٹائمز۔ امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن، تہران کی جانب سے یورینیم افزودگی کو روکنے کے لئے "پوری طرح سے پرعزم" ہے۔ ایک رپورٹر کے سوال کے جواب میں، کیرولین لیویٹ نے کہا کہ ہم اس "سرخ لکیر" کے لئے 100 فیصد پرعزم ہیں جبکہ صدر کے خصوصی نمائندے، اسٹیو وٹکاف اور سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے بھی اس مسئلے کو واضح طور پر بیان کیا ہے؛ نہ صرف عوام کے لئے بلکہ وٹکاف کی جانب سے ایرانیوں کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے دوران بھی!!
واضح رہے کہ قبل ازیں مذاکرات کے لئے امریکی صدر کے خصوصی نمائندے اسٹیو واٹکاف نے بھی اسی جیسا دعوی کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران میں یورینیم افزودگی 1 فیصد بھی نہیں ہونی چاہیئے، تاہم، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ان بیانات کے بعد اعلان کیا ہے کہ ایران کی جانب سے یورینیم افزودگی جاری رہے گی۔ اس حوالے سے سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) کا رکن ہونے کی حیثیت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے حقوق میں یورینیم افزودگی بھی شامل ہے اور اس بارے ہمارا موقف مکمل طور پر واضح ہے کہ جس کی مزید تشریح نہیں کی جا سکتی!
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: یورینیم افزودگی میں یورینیم کے لئے
پڑھیں:
اب بہت ہوگیا، ملک میں سیاسی سیز فائر ہونا چاہیئے، چیئرمین پی ٹی آئی
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور اُن کی بیوی جیل میں ہے، عمران خان کبھی کوئی ڈیل نہیں کریں گے، اللہ نے پاکستان کو کامیابی عطا کی اور افواج پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے ملک میں سیاسی سیز فائر کا مطالبہ کر دیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اب بہت ہوگیا، معاملات سلجھانے کی ضرورت ہے، اب پاکستان میں بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہیئے، یہ ملک اور سسٹم کے لیے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور اُن کی بیوی جیل میں ہے، عمران خان کبھی کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اللہ نے پاکستان کو کامیابی عطا کی اور افواج پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا ہے۔