پاکستان آئرن برادر ہے، تعلقات کو ترجیح دیں گے: چینی وزیر
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
’جیو نیوز‘ گریب
چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کا آئرن برادر ہے، پاکستان سے تعلقات کو ترجیح دیں گے۔
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ نے ملاقات کی۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور بنیادی مفادات پر چین کی حمایت کو سراہا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آج بیجنگ میں چینی ہم منصب سے ملاقات ہوگی، پاکستان،چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں سہ فریقی ملاقات بھی کریں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق بیجنگ میں دونوں رہنماؤں نے سیاسی جماعتوں کے درمیان روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
اسحاق ڈار کی آج چینی ہم منصب سے ملاقات ہوگی، جس میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی سمیت علاقائی اور عالمی امور پر بات کی جائے گی۔
اس کے علاوہ پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ سہ فریقی ملاقات بھی کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ایران کے جوہری منصوبے کو سفارتی طریقے سے حل کرنے کی ضرورت ہے، فیصل بن فرحان
سرگئی لاروف کے ساتھ اپنی ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس وقت ہماری اولین ترجیح غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے ناجائز اور وحشتناک قتل عام کو رکوانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی وزیر خارجہ "فیصل بن فرحان" نے کہا کہ ریاض، ایران کے جوہری پروگرام کو سفارتی طریقے سے حل کرنے پر زور دیتا ہے۔ فیصل بن فرحان نے ان خیالات کا اظہار اپنے روسی ہم منصب "سرگئی لاروف" سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ یہ ملاقات ماسکو میں انجام پائی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم علاقائی مسائل کے حل کے لئے بات چیت اور سفارتی کوششوں کو پہلی ترجیح قرار دیتے ہیں۔ تیز رفتار پیش رفت کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون اور تعمیری بات چیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ سعودی وزیر خارجہ نے مسئلہ فلسطین پر روس کے موقف کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسئلہ فلسطین اور ایران کے جوہری پروگرام میں روس کے متاثر کُن کردار پر اعتماد کرتے ہیں۔ ہم 1967ء کی حدود کے مطابق ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے خواہاں ہیں۔ ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ امن ہی واحد اسٹریٹجک حل ہے۔ روسی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں فیصل بن فرحان نے غزہ کی پٹی میں فوری، جامع اور مستقل جنگ بندی کو فلسطینی ریاست کے قیام کا پیش خیمہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری اولین ترجیح غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے ناجائز اور وحشتناک قتل عام کو رکوانا ہے۔ ہم فلسطین-اسرائیل تنازعہ کے حتمی حل تک پہنچنے کے لئے امریکی صدر کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں۔