پرویز مشرف کے بیٹے بلال مشرف نے ریفرنڈم کو والد کا غلط فیصلہ قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
پاکستان کے سابق صدر اور آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کے بیٹے بلال مشرف کا کہنا ہے کہ والد کا 2002 میں کرایا گیا ریفرنڈم ان کا سب سے غلط فیصلہ تھا۔
بلال مشرف نے حال ہی میں یو ٹیوبر نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے والد کے آخری ایام سمیت مختلف موضوعات پر بات کی۔
پرویز مشرف کیسے والد تھے؟بلال مشرف نے کہا کہ پرویز مشرف بہت اچھے اور ملنسار انسان تھے، میں ان کے ساتھ کشتی بھی کرتا تھا لیکن جب مجھے کوئی چیز سمجھانی ہوتی تھی تو ان کا ردعمل بہت سخت ہوتا تھا۔ جب وہ سمجھتے تھے کہ مجھے ایسی غلطی کبھی نہیں کرنی چاہیے جو ہو گئی ہے تو وہ مجھے منہ پر تھپڑ مارتے تھے اور میں اس کا دفاع نہیں کر سکتے تھے اور اگر میں دفاع کرتا تو ایک اور تھپڑ پڑتا تھا جو مجھے بہت برا لگتا تھا لیکن میں اب سوچتا ہوں کہ والد پھر والد ہی ہوتا ہے اور میں ان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے زندگی جینے دی جو میں کرنا چاہتا تھا وہ کرنے دیا۔
پرویز مشرف کا سب اچھا اور برا فیصلہ کون سا تھا؟ایک سوال کے جواب میں بلال مشرف نے بتایا کہ انہیں والد کی جانب سے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے قیام کا فیصلہ سب سے اچھا کام لگتا ہے کیونکہ نادرا کے قیام کے بعد ہی پاکستانی عوام کے قانونی دستاویزات کو مناسب انداز میں محفوظ کرنے کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔
بلال مشرف نے کہا ہے کہ والد کی جانب سے 2002 میں کرایا گیا ریفرنڈم ان کا سب سے غلط فیصلہ تھا۔ ریفرنڈم کے بعد جو سمجھوتہ ہوا وہ نہ ان کے لیے اچھا تھا اور نہ ملک کے لیے۔ اس سے اچھا تھا کہ انتخابات کروائے جاتے یا پھر جس طرح حکومت کرتے آ رہے تھے ویسے ہی حکومت کرتے آتے لیکن ریفرنڈم نہ کرواتے۔
پرویز مشرف کے بیٹے سیاست کی طرف کیوں نہیں آئے؟سیاست کی طرف نہ آنے کے سوال کے جواب میں بلال مشرف کا کہنا تھا کہ ان کی شخصیت اپنے والد سے بالکل مختلف تھی۔ اپنے بچپن کا ایک واقعہ سناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک بار وہ کرکٹ میچ کھیل رہے تھے کہ دو کھلاڑیوں کے درمیان لڑائی ہو گی لیکن وہ دور کھڑے دیکھتے رہے جس پر پرویز مشرف نے ان کو کہا کہ تمہیں کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لڑائی ہوئی تھی، ایک انسان میں لیڈرشپ کوالٹی ہوتی ہے، جا کر صلح کروانی چاہیے تھی۔
کیا سنجے دت پرویز مشرف سے ملنے آئے تھے؟بلال مشرف کے مطابق دبئی میں ان کے والد اور بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی متعدد بار ملاقاتیں ہوئیں، دونوں ایک ہی جگہ پر بیڈمنٹن کھیلتے تھے اور ان کے درمیان اچھے دوستانہ روابط تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلال مشرف پرویز مشرف ریفرنڈم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلال مشرف پرویز مشرف ریفرنڈم بلال مشرف نے پرویز مشرف مشرف کے
پڑھیں:
’فیمنسٹ نہیں ہوں، چاہتی ہوں ہمیشہ عورتوں والا پروٹوکول ملے‘، سارہ خان کو تنقید کا سامنا
کراچی(شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ سارہ خان کو خود کو فیمنسٹ ماننے سے انکار کرنے اور پرانے وقتوں کی عورت کا بیان دینے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔
سارہ خان نے حال ہی میں انڈیپینڈنٹ اردو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔
ایک سوال کے جواب میں سارہ خان نے کہا کہ وہ خود کو ’بہت بڑی فیمنسٹ‘ نہیں سمجھتیں بلکہ وہ خود کو پرانے وقتوں کی عورت تصور کرتی ہیں۔
اداکارہ کے مطابق وہ چاہتی ہیں کہ مردوں کو وہ مقام ملے جو ان کے لیے مخصوص ہے تاکہ خواتین سکون سے زندگی گزار سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں ایک گھر میں رہنے والی عورت ہوں، مجھے بلوں کی قطاروں میں لگنا پسند نہیں اور میں چاہتی ہوں کہ مجھے وہی پروٹوکول ملے جیسا پرانے وقتوں کی عورتوں کو ملتا تھا۔
سارہ خان کے فیمینزم سے متعلق بیان نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر لی اور یہ بیان تیزی سے وائرل ہوگیا۔
ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ فیمینزم کا مطلب مظلوم خواتین کے لیے آواز اٹھانا ہے، اس کا تعلق قطار میں کھڑے ہونے یا نہ ہونے سے نہیں۔
ایک اور صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہی وہ سوچ ہے جس کی وجہ سے پاکستان ترقی نہیں کر پا رہا، کیونکہ آدھی سے زیادہ آبادی گھروں تک محدود ہے۔
مزید برآں پاکستانی شوبز ستاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹ بھارت میں بلاک ہونے کے حوالے سے سارہ خان نے کہا کہ انہیں اس بارے میں علم ہی نہیں تھا، شوہر فلک شبیر نے انہیں اسکرین شاٹ کے ذریعے بتایا کہ ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھارت میں بلاک ہو چکا ہے۔
اداکارہ کے مطابق مجھے اس پر ذاتی طور پر افسوس نہیں ہوا لیکن اپنے بھارتی مداحوں کے لیے دکھ ہوا جو اب مجھے انسٹاگرام پر نہیں دیکھ سکیں گے۔
مزیدپڑھیں:بھارت کا ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجنے کا مشن ناکامی سے دوچار