انمول بلوچ شوبز میں آنے سے قبل کس پیشے سے منسلک تھیں؟ اداکارہ نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک)اپنی شادی اور تعلقات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی اداکارہ انمول بلوچ نے پہلی بار اپنے سابق کیریئر سے متعلق کھل کر بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ شوبز میں آنے سے قبل دوسری ملازمت کرتی تھیں۔
انمول بلوچ نے حال ہی میں ’میشن‘ کو دیے گئے انٹرویو میں مختلف معاملات پر کھل کر بات کی اور یہ بھی بتایا کہ وہ کس طرح کی شخصیت کی مالک ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’لو گُرُو‘ کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں، انہیں لگتا ہے کہ وہ اچھی فلم ہوگی۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ رومانوی شخصیت کی مالک نہیں ہیں، اس لیے انہیں اندازہ نہیں کہ ان میں کون سی سب سے اچھی عادت ہے۔
انمول بلوچ نے یہ بھی کہا کہ وہ حقیقت میں زندگی گزارنے پر یقین رکھتی ہیں، اس لیے انہیں کوئی خواہش نہیں کہ ان کی زندگی پر کتاب لکھی جائے یا فلم بنائی جائے۔
ایک اور سوال کے جواب میں انمول بلوچ نے بتایا کہ ان کے فون میں تقریبا تمام بڑے اور مشہور اداکاروں کے نمبرز محفوظ ہیں، جن میں فہد مصطفیٰ سے لے کر ماہرہ خان تک تمام شامل ہیں۔
انہوں نے ساتھی اداکار علی رضا کی بھی تعریفیں کیں اور بتایا کہ ’اقتدار‘ ڈرامے میں ان کی جوڑی کو سراہا گیا لیکن ڈرامے میں ان کی جانب سے ایک ڈائلاگ کو بار بار بولے جانے پر صارفین نے ناپسند کیا۔
ان کے مطابق وہ ڈرامے میں تقریبا ہر قسط میں دوبار اپنے شوہر یعنی علی رضا کو بولتی دکھائی دیں کہ ’آپ چائے پئیں گے، آپ کے لیے چائے بناؤں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے اسی ڈائلاگ پر شائقین نے سوشل میڈیا پر ان کا مذاق بھی بنایا اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنا تخلص ’آپ کے لیے چائے بناؤں‘ رکھ لیں۔
انمول بلوچ نے اپنے مداحوں کو یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ ان سے متعلق انٹرنیٹ پر پھیلنے والی تمام معلومات پر یقین نہ کیا کریں، سوشل میڈیا پر چلنے والی ہر بات سچ نہیں ہوتی۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے تعلقات کے حوالے سے لوگوں کو تجویز دی کہ اگر وہ کسی کے ساتھ تعلقات میں ہیں تو پہلے خود اچھے انسان بنیں، اگر ان کے ساتھ ماضی میں کوئی حادثہ یا تعلقات میں بے وفائی ہوئی ہے تو پہلے وہ اس درد سے نکلیں، پھر کسی سے تعلقات قائم کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر انسان خود کسی درد یا مسئلے کا شکار ہوگا تو وہ اپنے ساتھ تعلقات میں رہنے والے شخص کو بھی تکلیف دے گا اور ان کے مسائل بھی بڑھائے گا، اس لیے ہر کسی کو پہلے اپنی تکلیف ختم کرنی چاہیے، پھر وہ کسی سے تعلقات استوار کرے۔
اپنی پہلی نوکری کے حوالے سے اداکارہ نے بتایا کہ شوبز میں آنے سے قبل وہ کال سینٹر میں ملازمت کرتی تھیں اور ان کی تنخواہ محض 16 ہزار روپے تھی۔
مزیدپڑھیں:پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد ہوشیار ہوجائیں
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: انمول بلوچ نے اداکارہ نے بتایا کہ نے والی
پڑھیں:
اداکارہ خوشبو خان کا ارباز خان سے طلاق کے بیان پر یوٹرن
پاکستانی فلم انڈسٹری کی ماضی کی مقبول اداکارہ خوشبو خان نے اپنی طلاق سے متعلق زیرِ گردش خبروں کو مسترد کر دیا۔حال ہی میں اداکارہ نے مقامی صحافی کو انٹرویو دیا اور علیحدگی سے متعلق اپنے ماضی کے بیان پر یوٹرن لے لیا۔انہوں نے کہا کہ بعض میڈیا اداروں نے خبر چلائی کہ میری اور ارباز کی طلاق ہوگئی، جبکہ میں نے اس وقت کہا تھا کہ آپ اس بارے میں ارباز سے سوال کریں، میں ارباز کے خلاف نہ کبھی گئی ہوں اور نہ جاؤں گی، وہ میرے بچوں کے باپ ہیں اور میں ابھی بھی ان کے نکاح میں ہوں۔اداکارہ خوشبو نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ارباز نے مجھے طلاق نہیں دی۔واضح رہے کہ اس سے قبل خوشبو نے ایک انٹرویو میں ارباز خان پر دھوکا دہی کا الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ ارباز میرے لئے سب کچھ تھے لیکن جب بھی کسی مشکل وقت میں مجھے ان کی ضرورت پیش آئی تو وہ میرے ساتھ نہیں تھے، جس پر مجھے بہت افسوس ہوتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میرا اور ارباز کا کوئی جھگڑا نہیں ہوا وہ بس بغیر بتائے کہیں چلے گئے اور واپس نہیں آئے، انہیں گئے ہوئے 5 برس بیت چکے ہیں لیکن آج بھی وہ میری یادوں میں میرے ساتھ ہیں، مجھے اس بات کا بہت دکھ ہے کہ مجھے کئی برسوں سے انہیں دیکھنے کا موقع بھی نہیں ملا، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ وہ ہمیں چھوڑ کر کیوں چلے گئے۔