بیجنگ :وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چینی وزیر کی ملاقات، پاک چین تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیر خارجہ پاکستان اسحاق ڈار نے چین کے دورے کے دوران چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، اسٹریٹجک تعاون اور سیاسی روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نےپاک چین اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔پاکستانی سیاسی جماعتوں اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے درمیان روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ آہنی دوستی کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
اس موقع پر چینی وزیر لیو جیان چاؤ کا کہنا تھا کہ چین، پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔
اداکارہ سجل اور احد کی طلاق سےمتعلق آصف رضا میر نے خاموشی توڑ دی
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے: سہیل آفریدی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے اپنی اور صوبائی مشیر خزانہ کی بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی سے بجٹ پر رہنمائی حاصل کرنا ضروری‘ اس کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا جائے گا۔ علیمہ خان کے ساتھ اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں مزید دیوار سے لگانے کی کوشش اور ملاقات کا حق نہ دیا گیا تو 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے اور وفاقی بجٹ بھی پاس نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پی کے میں حکومت عمران خان کی ہے، اسے ان کے سوا کوئی ختم نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس نہ موثر داخلہ پالیسی ہے اور نہ ہی خارجہ پالیسی۔ آنے والا وفاقی بجٹ عوام پر ایک معاشی ایٹم بم ہوگا۔