بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کا بلوچستان میں مداخلت کا بڑا ثبوت سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کا بلوچستان میں مداخلت کا بڑا ثبوت سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کا بلوچستان میں مداخلت کا بڑا ثبوت سامنے آگیا،ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت اور انتہا پسند ہندو بلوچستان میں دہشتگردی میں ملوث پائے گئے ہیں۔ پاکستانی حکومت اور مسلح افواج اس حوالے سے متعدد بار ٹھوس شواہد ملکی و بین الاقوامی میڈیا کے سامنے پیش کرچکی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اب خود بھارت میں ہندوتوا نظریے کے حامل ایک شخص نے اس بات کا اقرار کیا ہے۔ بھارت کی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والا ہندوتوا گروپ کا رکن ’’بلوچستان آرمی‘‘ کے نام سے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اکاؤنٹ چلا رہا تھا۔
بھومیہار ساگر نامی اس شخص نے سوشل میڈیا پر اپیل کرتے ہوئے کہا: “مجھے یہ جان کر مایوسی ہوئی کہ میرا ذاتی اکاؤنٹ @BhumiharSagar_ غیر مستند قرار دے کر معطل کر دیا گیا ہے۔”
اس نے مزید لکھا: “میں تصدیق کرتا ہوں کہ یہ اکاؤنٹ واقعی میرا ہے۔ میں بھومیہار ساگر ہوں، جو اس پلیٹ فارم پر اپنی زندگی، خیالات اور تجربات شیئر کرتا رہا ہوں۔ براہ کرم میری شناخت کا جائزہ لے کر اکاؤنٹ بحال کیا جائے۔”
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھومیہار ساگر کا یہ اقرار اس بات کا ناقابل تردید ثبوت ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کیلئے بھارتی سرزمین سے سہولت کاری کی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ اپیل ظاہر کرتی ہے کہ بھومیہار ساگر بھارتی پراکسیز کے ذریعے بلوچستان میں دہشتگرد سرگرمیوں کیلئے سرگرم عمل ہے۔
مزید شواہد اور تفصیلات جلد منظر عام پر لائے جانے کا امکان ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعنوان: پاکستان میں اقلیتی برادریوں کا کردار اور درپیش چیلنجز امیر کویت نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کاعندیہ دے دیا محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید 4روز کیلئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا سپریم کورٹ نے 8سالہ بچی کے قتل کے ملزم کو عدم شواہد کی بنیاد پربری کردیا کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمان ہماری افواج نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جسے وہ قیامت تک یاد رکھے گا، وزیراعظم خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 9خوارج ہلاک، 2جوان شہیدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بلوچستان میں انتہا پسند اکاو نٹ
پڑھیں:
پاکستان نے امریکہ اور بھارت کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کا نوٹس لیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے امریکہ اور بھارت کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کا نوٹس لیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ خطے پر امریکہ بھارت دفاعی معاہدے کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج بھارتی فوجی مشقوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں، بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
طاہر اندرابی نے مزید کہا کہ یہ سوال کہ پاکستان نے کتنے بھارتی جنگی جہاز گرائے؟ بھارت سے پوچھنا چاہیے، حقیقت بھارت کے لیے شاید بہت تلخ ہو ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک افغان تعلقات میں پیشرفت بھارت کو خوش نہیں کرسکتی لیکن بھارت کی خوشنودی یا ناراضی پاکستان کے لیے معنی نہیں رکھتی۔
شہر قائد میں سڑکوں پر کرسیاں اور ٹیبل لگانے والے 103 ہوٹل سیل
مزید :