Daily Mumtaz:
2025-05-22@06:31:01 GMT

کراچی: آج بھی موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT

کراچی: آج بھی موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں سمندری ہوائیں 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ملک کے میدانی علاقے 4 روز شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے، محکمہ موسمیات نے خبر دار کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقے 4 روز شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 24 مئی کے دوران سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کا امکان ہے ۔

اس دوران وسطی، بالائی پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے ۔

گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو اور جیکب آباد میں 48ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ لاڑکانہ، روہڑی، سبی 46 ،پشاور43،لاہور،ملتان،فیصل آباد،مظفر آباد41،اسلام آباد39،کوئٹہ36،کراچی35اور گلگت میں 34ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
  • آج سے 24 مئی تک سندھ کے بالائی و وسطی اضلاع میں ہیٹ ویو کا امکان
  • ملک بھر میں سورج کا قہر؛ درجہ حرارت  48 ڈگری تک جانے کا امکان، عوام کیلیے انتباہ
  • سندھ میں ہیٹ ویو الرٹ جاری، کراچی میں موسم گرم ومرطوب رہنے کی امکان
  • بالائی سندھ میں ایک اور ہیٹ ویو آنے کا امکان، کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟
  • آج کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟
  • ملک کے میدانی علاقے 4 روز شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے، محکمہ موسمیات نے خبر دار کر دیا
  • کراچی ، گرمی کی شدت برقرار، پارہ 36 ڈگری تک جانے کا امکان
  • بارش کے باوجود ہیٹ ویو برقرار، 24 مئی تک جنوبی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے