کوہ پیمائی کی دنیا سے پاکستان کیلئے بڑا اعزاز
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
سٹی 42 : پاکستانی خاتون ڈاکٹر نے طب سے کوہ پیمائی تک سفر کرتے ہوئے ایشیا میں دنیا کے تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا سر کر لی ۔
امریکہ میں مقیم پاکستانی کوہ پیما ڈاکٹر شہلا شیخ نے 8,586 میٹر دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا کامیابی سے سر کی ۔
شہلا شیخ ایک کوہ پیما، چار بچوں کی ماں اور ایک ماہر معالج ہیں، ڈاکٹر شہلا نے جولائی 2022 میں اپنے کوہ پیمائی کا آغاز کیا ۔ وہ اس سے قبل کےٹو بیس کیمپ اور گونڈوگورو لا کی مہم جوئی مکمل کر چکی ہیں ۔
12 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور ایک ایڈیشنل سیشن جج کا تبادلہ
ڈاکٹر شہلاء نےجنوری 2023 میں افریقہ کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ کلیمنجارو کو سر کیا، انہوں نے مئی 2023 میں ایورسٹ بیس کیمپ اور لوبوچ ایسٹ کی کامیاب مہم جوئی کی، اور جولائی 2023 میں اسپانٹک کی مہم جوئی کی۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر شہلاء نے مارچ 2024 میں ماؤنٹ واشنگٹن پر کوہ پیمائی کی تربیت حاصل کی، اور جون 2024 میں تین اضافی چوٹیوں کو سر کیا ۔ ڈاکٹر شہلاء نے بارگانچو شاٹونگ اور باری لا چوٹی بھی سر کی ۔
بس بہت ہو چکا۔۔! یونیسیف کی خضدار اسکول بس حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت
ڈاکٹر شہلاء نے جنوری 2025 میں جنوبی امریکہ کے سب سے اونچے پہاڑ ایکونکاگوا کو سر کیا۔ وہ آرمی میڈیکل کالج سے گریجویٹ اور امریکہ میں رہائش پزیر ہیں۔
ڈاکٹر شہلاء شکاگو لویولا میڈیکل ہسپتال میں انٹروینشنل نیفرولوجسٹ کے طور پر خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔
کنچن جنگا اپنی دشوار گزار راستوں ،خراب موسمی حالات اور 8,000 میٹر کی سب سے بلند مشکل چوٹیوں میں سے ایک ہے، کنچن جونگا نیپال اور سکم کا بلند ترین پہاڑ ہے، اسے پہلی بار 25 مئی 1955 کو سر کیا گیا۔
آئی ایم ایف نے بجٹ کی منظوری اپنی ٹیم کے ساتھ معاہدے سے مشروط کردی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کوہ پیمائی کو سر کیا
پڑھیں:
ٹیکسز کی بلند ترین شرح، کاروبار پاکستان سے دبئی منتقل ہونے کا انکشاف
اسلام آباد:ٹیکسز کی بلند ترین شرح کے سبب کاروبار پاکستان سے دبئی منتقل ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کی ایف بی آر نے تصدیق کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں متعدد معاملات زیر بحث آئے۔ ارکان نے انکشاف کیا کہ زیادہ ٹیکسز کے سبب کاروبار پاکستان سے دبئی منتقل ہورہا ہے اس پر ایف بی آر حکام نے اسے تسلیم کیا۔
ایف بی آر حکام نے کہا ہے کہ پراپرٹی پر ٹیکسز کی شرح نان فائلرز کے لیے 5 سے 35 فیصد تک عائد ہے اس پر قائمہ کمیٹی خزانہ نے کہا کہ دبئی کاروبار منتقل کروانے کے بجائے پاکستان میں کاروبار کے لیے سہولت دی جائے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کاروبار کے لیے ایمنسٹی اسکیم دینے کی تجویز دی اس پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کسی بھی ایمنسٹی اسکیم دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم ایف اے ٹی ایف قوانین کے تحت نہیں دی جا سکتی، ایف بی آر عالمی مالیاتی اداروں کے قرض پروگرام کا حصہ ہے۔
ایف بی آر حکام نے کہا کہ پاکستان نہ کوئی ایمنسٹی دے گا نہ کوئی ایمنسٹی کی تجویز آئے گی، ٹیکسز کا بہت زیادہ نفاذ ہے یہ بات تسلیم شدہ ہے مگر جو ٹیکس عائد ہے وہ وصول کیا جائے گا۔
کاروبار میں ٹیکس چوری روکنے کیلئے جرمانوں کی شرح بڑھانے کا فیصلہ
ایف بی آر حکام نے بتایا کہ ٹیکس چوری پر جرمانے کی زیادہ سے زیادہ شرح جولائی 2025ء سے نافذ کیے جانے کی تجویز ہے، اس وقت کاروبار میں ٹیکس چوری پر جرمانہ کی شرح 5 لاکھ روپے عائد ہے، جرمانوں کی شرح میں کمی سے ٹیکس چوری سے متعلق اقدامات متاثر ہو رہے ایف بی آر جرمانوں کو بڑھانے کی شرح کی تجاویز پارلیمنٹ میں پیش کرے گا۔
ایف بی آر حکام نے کہا کہ کاروبار میں ٹیکس چوری روکنے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں، لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں روزانہ کی بنیاد پر 20 کاروبار بند کیے جا رہے، شوگر سیکٹر میں ٹیکس چوری روکنے سے 34.5 فیصد اضافی ٹیکس حاصل ہوا، شوگر انڈسٹری میں 95 فیصد سسٹم کو رئیل ریکارڈ کر دیا گیا، ٹیکس چوری روکنے کیلئے جلد میڈیا کمپین کا آغاز بھی کیا جائے گا، ٹیکس چوری کی شکایات دینے والوں کو انعامات دئیے جانے کی تجاویز بھی ہیں۔