حج 2025: منیٰ میں حجاج کو شاندار سہولیات فراہم کی جائیں گی، ڈاکٹر مرزا علی محسود
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
حج آپریشنز کے چیف کوآرڈینیٹر ڈاکٹر مرزا علی محسود نے کہا ہے کہ حکومت اس سال حجاج کرام کو منیٰ میں گزشتہ سالوں کے مقابلے میں بہتر سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صرف 10 لاکھ 50 ہزار روپے میں یہ حج تاریخی طور پر آرام اور خدمات کے لحاظ سے بے مثال ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے حج آپریشن 2025: 29 اپریل سے یکم جون تک جاری رہے گا
ڈائریکٹر مکہ عزیز اللہ خان اور کوآرڈینیٹر ذوالفقار خان کے ہمراہ منیٰ میں انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر محسود نے کہا کہ اس سال حجاج کو جدید ترین سہولیات میسر ہوں گی، انہوں نے کہا کہ 90 فیصد سے زائد انتظامات مکمل ہو چکے ہیں جبکہ باقی چند دنوں میں حتمی کر دیے جائیں گے۔
میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے چیف کوآرڈینیٹر نے کہا کہ حکومتی حج اسکیم زیادہ باکفایت اور آرام دہ ہے، روایتی گدوں کی جگہ صوفہ کم بستروں، جپسم بورڈ کی دیواروں اور ایئر کنڈیشنرز کے ساتھ ساتھ ایئر کولرز کا بندوبست کیا گیا ہے، انہوں نے جگہ اور آرام کو بڑھانے کے لیے بلند ریکس کے اضافے پر بھی روشنی ڈالی۔
ڈاکٹر مرزا علی محسود نے کہا کہ ہر مکتب میں ایک مخصوص باورچی خانہ موجود ہے، اسی طرح راہداریوں میں جوتے لٹکانے کے ہینگرز، ڈیپ فریزر اور ریفریجریٹرز لگائے گئے ہیں جبکہ راہداریاں قالین اور اوور ہیڈ شیڈز سے آراستہ کی گئی ہیں، مشاعر کے ایام میں رہائش گاہوں سے منیٰ روٹ پر 23 ہزار سے زائد بسیں چلائی جائیں گی۔
مزید پڑھیں: بھارت کے خلاف آپریشن ’بیان مرصوص‘ کی کامیابی پر عازمین حج کا بھی خوشی کا اظہار
چیف کوآرڈینیٹر نے بتایا کہ منیٰ میں پاکستانی حجاج کے لیے 34 مکاتب بنائے گئے ہیں، جن میں ہر ایک میں ڈاکٹر اور پیرامیڈکس موجود ہیں۔ ’ہماری انسپکشن ٹیمیں الراجحی کمپنی کی فراہم کردہ سہولیات کی باقاعدہ جانچ پڑتال کر رہی ہیں، ہر مکتب میں مخصوص کوآرڈینیٹرز مقرر ہیں جو انتظامات کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
الراجحی کمپنی چیف کوآرڈینیٹر حج آپریشنز حجاج کرام حکومتی حج اسکیم ذوالفقار خان ڈائریکٹر مکہ ڈاکٹر مرزا علی محسود عزیز اللہ خان منیٰ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: الراجحی کمپنی حکومتی حج اسکیم ذوالفقار خان ڈائریکٹر مکہ ڈاکٹر مرزا علی محسود عزیز اللہ خان ڈاکٹر مرزا علی محسود نے کہا کہ
پڑھیں:
جنرل ساحر شمشاد مرزا کی عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پر مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی غیرمعمولی قیادت کو سراہا۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے آرمی چیف عاصم منیر کو آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف نے پوری پاکستانی قوم کو معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی اور دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر مبارکباد دی۔
وفاقی کابینہ نے کہاکہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے مثالی جرات اور عزم کے ساتھ پاک فوج کی قیادت کی اور مسلح افواج کی جنگی حکمتِ عملی اور کاوشوں کو بھرپور طریقے سے ہم آہنگ کیا۔ آرمی چیف کی بے مثال قیادت کی بدولت پاکستان کو معرکہ حق میں تاریخی کامیابی حاصل ہوئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آرمی چیف جنرل عاصم منیر فیلڈ مارشل وی نیوز