پاکستان سے شکست کا غم، بھارت نے ایک اور سفارتی اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اور اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق سفارتی اہلکار سفارتی عہدے سے متصادم سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سفارتی اہلکار کو 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ پاکستانی ناظم الامور کو طلب کرکے ڈی مارش بھی دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھارت پاکستان پاکستان بھارت جنگ سفارتی اہلکار ناپسندیدہ قرار ہائی کمیشن وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت پاکستان پاکستان بھارت جنگ سفارتی اہلکار ناپسندیدہ قرار ہائی کمیشن وی نیوز سفارتی اہلکار
پڑھیں:
بھارت کی ایک اور سبکی، پاکستان ٹیم کو کلیرنس دینا پڑگئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں اگلے ماہ ہونے والے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم کو بھارت کی جانب سے باضابطہ کلیئرنس مل گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ اور وزارتِ خارجہ نے پاکستانی ہاکی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد پاکستان کی شرکت اب یقینی ہوگئی ہے۔بھارتی وزارت کھیل کے ذرائع نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں شرکت سے روکنا اولمپک چارٹر کی خلاف ورزی ہوگی۔بھارتی وزارتِ کھیل کا کہنا ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر ہونے والے ٹورنامنٹس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلوں کے خلاف نہیں، بین الاقوامی مقابلوں کا تقاضا ہے کہ ہم ان میچز سے پیچھے نہ ہٹیں۔وزارت کھیل کے ذرائع نے کہا کہ چاہے سیاسی حالات کچھ بھی ہوں۔ روس اور یوکرین جنگ کے باوجود ایونٹس میں شرکت کرتے ہیں، یہی اصول یہاں بھی لاگو ہوتا ہے، وزارت نے واضح کیا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ میں شرکت سے نہیں روکا جائے گا۔دوسری جانب ہاکی انڈیا نے حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے، ہاکی انڈیا کے سیکریٹری جنرل بھولا ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہمارا مؤقف شروع سے یہی رہا ہے کہ ہم حکومت کے فیصلے کے پابند رہیں گے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ قومی ٹیم صرف حکومتِ پاکستان کی اجازت سے ایشیا کپ میں شرکت کرے گی۔