اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بھارت ایک بدمعاش ریاست ہے، ہم نے کہا تحقیقات کروا لیں، انہوں نے منع کر دیا، بھارت ثالثی اور گفتگو کیلئے بھی تیار نہیں تھا، ہمیں کشمیر کو مسئلہ بنا کر نہیں حل بنا کر پیش کرنا ہوگا، جعفرایکسپریس پرحملہ کرنےوالوں کے پاس امریکی اسلحہ تھا۔
نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے   خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس بھارت کی جانب سے دہشتگردی، ٹیرر فنانسنگ اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، جن پر حکومت جلد ایک باقاعدہ بریفنگ دینے جا رہی ہے۔
خرم دستگیر نے کہا کہ بھارت کے پاکستان میں تخریب کاری کے ملوث ہونے سے متعلق کئی معاملات زیرِ غور ہیں، جن میں لاہور اور بدین میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات بھی شامل ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ کچھ حملوں کی ذمہ داری بھارت سے تعلق رکھنے والے عناصر نے قبول کی ہے، جس میں لشکرِ طیبہ کے نام پر نیپال میں سرگرم عناصر کا ذکر بھی سامنے آیا ہے۔
سابق وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت نہ تو ثالثی کے لیے تیار ہوتا ہے، نہ بات چیت کے لیے، اور نہ ہی کسی بین الاقوامی تحقیقات کو قبول کرتا ہے۔ ہم نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کروا لیتے ہیں، لیکن انہوں نے منع کر دیا۔ بھارت کسی بھی قسم کی شفافیت یا احتساب سے گریز کرتا ہے۔
خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ بھارت صرف سیکیورٹی معاملات ہی نہیں، پانی جیسے اہم انسانی و تہذیبی مسئلے پر بھی غیر ذمے داری کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ دریائے سندھ کی تہذیب ہزاروں سال پرانی ہے، اور اگر بھارت پانی روکنے کی کوشش کرتا ہے تو یہ صرف سیاسی نہیں بلکہ تہذیبی حملہ ہوگا۔ 25 کروڑ پاکستانی اس پانی پر انحصار کرتے ہیں، یہ ڈالر کا نہیں، زندگی کا مسئلہ ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پانی کے مسئلے پر ماحولیاتی تنظیموں سے بھی رابطہ کیا جائے گا تاکہ دنیا کو بتایا جا سکے کہ بھارت کس طرح ایک تہذیب کے خلاف جارحیت کر رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے بھارت کو ”بدمعاش ریاست“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف خطے میں امن کے خلاف کام کر رہا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی تجارتی بدنامی کا شکار ہے۔ بھارت ٹیرف پالیسیز کی وجہ سے دنیا بھر میں بدنام ہے، یہاں تک کہ امریکہ نے ایپل کو بھارت میں کام کرنے سے روک دیا۔
خرم دستگیر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو مسئلہ کشمیر کو صرف ایک مسئلے کے طور پر نہیں بلکہ حل کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کرنا ہوگا۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: خرم دستگیر نے کہ بھارت انہوں نے نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

بھارت دہشت گردی کے خاتمے  کیلیے پاکستان سے مذاکرات کرے، بلاول

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دبئی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول زرداری کاکہنا ہے کہ اگر بھارت واقعی دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی چاہتا ہے تو اسے پاکستان سے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا ہوگا تاکہ باہمی مسائل کا پائیدار حل تلاش کیا جا سکے۔

بلاول زرداری نے واضح کیا کہ ہم نان اسٹیٹ ایکٹرز کے ہاتھوں میں ایک ارب 70 کروڑ لوگوں کا مستقبل نہیں دے سکتے، بھارت نے پچھلے دہشت گرد حملوں کے بعد نہ تو اپنے شہریوں کے ساتھ شواہد شیئر کیے نہ پاکستان اور نہ ہی عالمی برادری کے ساتھ، اس کے برعکس پاکستان خود دہشت گردی کا سب سے زیادہ نشانہ رہا ہے۔

بلاول نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے تاریخی مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح سے لے کر آج تک پاکستان کا یہی مؤقف رہا ہے کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے، پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کرتا ہے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے، اور یہ مؤقف ہرگز دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بھارت میں کوئی مسلمان اگر اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھاتا ہے تو اسے دہشت گرد قرار دیا جاتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے، جہاں کشمیریوں کو ان کی جائز جدوجہد پر نشانہ بنایا جاتا ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ 1980 کی دہائی میں پاکستان نے افغانستان کے تناظر میں بعض گروپس کی حمایت کی تھی، تاہم کشمیر کے تناظر میں پاکستان نے کبھی کسی دہشت گرد گروہ کی سرپرستی نہیں کی۔ پاکستان کا مؤقف ہمیشہ سے پرامن اور سیاسی حل پر مبنی رہا ہے۔

بلاول نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مستقل کشیدگی نہ صرف خطے کے لیے خطرناک ہے بلکہ دونوں ممالک کی اقتصادی، معاشرتی اور سلامتی پالیسیوں کو بھی متاثر کر رہی ہے، اگر بھارت خطے میں امن، ترقی اور استحکام چاہتا ہے تو اسے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی ہوگی اور سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہونا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • جنگ سے ایران کے جوہری پروگرام کا مسئلہ حل نہیں ہو گا، چین
  • پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
  • حریت کانفرنس آزاد کشمیر کے رہنمائوں کی کراچی میں اہم پریس کانفرنس
  • بھارت دہشت گردی کے خاتمے  کیلیے پاکستان سے مذاکرات کرے، بلاول
  • بھارت ‘نیو نارمل’ قائم کرنا چاہتا ہے مگر یہ کسی کے مفاد میں نہیں، بلاول بھٹو
  • بھارت جنوبی ایشیاء میں نیا نارمل قائم کرنا چاہتا ہے: بلاول بھٹو زرداری
  • کورم کا مسئلہ کیوں نہیں ہوگا؟
  • مسئلہ کشمیر میں امریکی دلچسپی: چند تاریخی حقائق
  • بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں امرناتھ یاترا کا آغاز
  • سرنڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں نہیں، بھارت مذاکرات کرے(بلاول بھٹو)