بھارتی میڈیا کا ’جھوٹ کا کارخانہ‘ بے نقاب: ارناب گوسوامی کے خلاف مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
بنگلورو میں متنازع بھارتی ٹی وی اینکر ارناب گوسوامی اور حکمراں جماعت بی جے پی کے آئی ٹی سیل کے سربراہ امیت مالویہ کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈین یوتھ کانگریس کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ گوسوامی اور مالویہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران جان بوجھ کر جھوٹی معلومات پھیلانے کی منظم مہم چلائی۔
درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ اس عمل سے نہ صرف بھارتی عوام کو گمراہ کیا گیا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی بھارت کی بدنامی ہوئی۔
یہ خبر بھی پڑھیے: امریکی پروفیسر بھی ارناب گوسوامی کی بکواس برداشت نہ کرسکیں، شو چھوڑ کر چلی گئیں
یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز جارج ٹاؤن یونیورسٹی کی معروف پروفیسر کرسٹین فیئر نے گوسوامی کے شو کو ’’جنگجو اور شورشرابے بھرے ماحول‘‘ کو وجہ بتاتے ہوئے چھوڑ دیا تھا۔ فیئر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’’جب ہر طرف صرف چیخ پکار ہو رہی ہو تو ایسے شو میں بیٹھنے کے بجائے دنیا میں کرنے کو بہت سی اہم چیزیں موجود ہیں۔‘‘
یہ پہلی بار نہیں ہے جب ارناب گوسوامی کے صحافتی معیار پر سوال اٹھائے گئے ہیں۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ان کے چینل نے بار بار ایسی خبریں نشر کیں جنہیں بعد میں جھوٹا ثابت کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق یہ مقدمہ درحقیقت بھارتی میڈیا میں پھیلے ہوئے ’’جھوٹ کے کارخانے‘‘ کے خلاف ایک اہم قانونی کارروائی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ارناب گوسوامی
پڑھیں:
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیش رفت، مقدمہ دوسری عدالت کو منتقل
اسلام آباد:ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آڈیو لیکس کیس کو جسٹس بابر ستار کی عدالت سے منتقل کر کے جسٹس اعظم خان کی عدالت میں مقرر کر دیا گیا ہے۔ مقدمے کی یہ منتقلی جسٹس بابر ستار کا سنگل بینچ ختم ہونے کے باعث عمل میں آئی۔
کیس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب اور سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی آڈیو لیکس کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کل 4 نومبر کو جسٹس اعظم خان کریں گے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے اس آڈیو لیکس کیس کے خلاف حکمِ امتناع جاری کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کو مزید کارروائی سے روک دیا تھا۔ یہ درخواستیں بشریٰ بی بی اور نجم ثاقب کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔