کرپشن میں ملوث کتنے سرکاری ملازمین گرفتار؟ تفصیلات سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
وفاقی اداروں میں کرپشن میں ملوث ملازمین کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی، جس میں بتایا کہ گذشتہ 3 سال میں کتنے ملازمین کو گرفتار کیا گیا؟
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما اوروزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ایف آئی اے اندر احتساب کا نظام موجود ہے ایف آئی اے کے 51 اہلکار انسانی سمگلنگ میں ملوث پائے گئے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ ایف آئی اے کے انسانی سمگلنگ میں ملوث 51 اہلکاروں میں سے 21 کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔
وفاقی اداروں میں کرپشن میں ملوث ملازمین کی رپورٹ ایوان میں پیش کی گئی، رپورٹ میں ایوان کوبتایا گیا کہ گزشتہ تین سال کے دوران کرپشن میں ملوث سرکاری اداروں کے 3500 ملازمین کو گرفتار کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایف آئی اے کی جانب سے کرپشن میں ملوث 8784 ملازمین کے خلاف انکوائریاں شروع ہوئیں، کرپشن کے خلاف کی گئی انکوائریوں پر 3479 مقدمات درج کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف کرپشن پر 2206 مقدمات عدالتوں میں پیش کیے اور گزشتہ تین سال کے دوران کرپشن میں ملوث 432 ملازمین کو سزائیں دی گئی۔
رواں سال ابتدائی تین ماہ میں کرپشن میں ملوث 263 سرکاری ملازمین کو گرفتار کیا گیا ،762 انکوائریوں پر 185 مقدمات درج ہوئے جبکہ کرپشن ثابت ہونے پر 16 ملازمین کو سزائیں سنائیں گئیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کرپشن میں ملوث ملازمین کو ایف آئی اے کے خلاف
پڑھیں:
ثانیہ مرزا کی فیملی میں نئے ممبر کا اضافہ، تصاویر سامنے آگئیں
حیدرآباد: سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی فیملی میں نئے ممبر کا اضافہ ہوگیا، جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
شعیب ملک سے طلاق کے بعد سے دبئی میں اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ مقیم ثانیہ مرزا نے اپنی فیملی میں نئے اضافے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کیں۔
یہ اضافہ بلی کے بچے کا ہے جس کو انہوں نے خاص نام دیا ہے اور اذہان کے اس کے ساتھ کھیلنے کی تصویر بھی شیئر کی۔
ثانیہ مرزا نے اس پوسٹ کو کہا کہ "سب کچھ اور کچھ بھی ایک ساتھ نہیں۔"
ثانیہ نے اس پوسٹ کے ساتھ کیپشن شیئر کیا جس میں لکھا کہ "طوفان ہمیشہ آپ کو تبدیل نہیں کریں گے۔ کبھی کبھی، وہ آپ کو صرف یہ دکھاتے ہیں کہ چھت کہاں سے ٹپکتی ہے۔‘‘