اسلام آباد:

عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی شعبے میں حالیہ کارکرگی اور استحکام کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے وزیراعظم کی قیادت میں مثبت اقدامات کر کے معاشی استحکام کو ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے عالمی بینک کے وفد کی مینجنگ ڈائیریکٹر آپریشنز اینا بیئرڈہ (Anna Bjerde) کی قیادت میں ملاقات ہوئی۔

وزیرِ اعظم نے وفد کا پاکستان میں خیر مقدم کیا اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک نے پاکستان کی ترقی میں بطور ایک اہم شراکت دار کلیدی کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کی جانب سے کنٹری پارٹرنرشپ کی بدولت پاکستان میں 20 ارب ڈالر سے زائد کی ترقیاتی سرمایہ کاری ہوگی جس کیلئے عالمی بینک کے شکر گزار ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت عالمی بینک کی ترقیاتی سرمایہ کاری کے ثمرات کے حصول کیلئے عملی اقدامات یقینی بنا رہی ہے، 2022 میں پاکستان میں سیلاب سے لاکھوں لوگوں کا روزگار اور املاک متاثر ہوئیں تو عالمی بینک نے 2022 کے سیلاب کے دوران پاکستان میں متاثرین کی مدد کی۔

عالمی بینک کی مینجنگ ڈائیریکٹر نے پاکستان کی جانب سے مہمان نوازی پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک پاکستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے حکومت اور ورلڈ بینک گروپ کے مابین تاریخی شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عالمی بینک کے مابین شراکت داری کی مضبوطی اور کنٹری پارٹنرشپ پروگرام کیلئے مؤثر کردار ادا کرنے پر وزیرِ اعظم کے خصوصی شکر گزار ہیں، پاکستان کی معاشی شعبے میں حالیہ کارکرگی اور استحکام مثالی ہے۔

مینیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ پاکستان نے میکرو اکنامک استحکام کیلئے مثبت اقدامات سے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، پاکستان اور عالمی بینک کے مابین کنٹری پارٹنر شپ کے مثبت نتائج کیلئے تعاون جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔

مینیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ وزیرِ اعظم کی قیادت و پاکستانی عوام کی ترقی کیلئے عزم، دیرپا و پائیدار ترقی کیلئے پالیسیوں کے تسلسل بالخصوص سیاسی سطح پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا اور ملکی پائیدار ترقی کیلئے صحیح ترجیحات کا تعین عالمی بینک کیلئے دوسرے ممالک میں پارٹنرشپ فریم ورک کیلئے قابل تقلید مثال بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی شاندار اور مؤثر قیادت کی بدولت کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کو دنیا میں پاکستان ماڈل کا نام منسوب کیا جا رہا ہے، پر امید ہیں کہ وزیرِ اعظم کا عملی اقدامات پر زور اس پارٹنرشپ فریم ورک کو کامیابی سے ہمکنار کر ے گا۔

رپورٹ کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائیریکٹر ناجے بینحسین کے علاوہ وفاقی وزراء احسن اقبال، احد خان چیمہ، شزہ فاطمہ خواجہ، مشیر وزیرِ اعظم ڈاکٹر توقیر شاہ، سینیٹر شیری رحمن، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور متعلقہ اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عالمی بینک کی عالمی بینک کے پاکستان میں پاکستان کی نے کہا کہ کی ترقی

پڑھیں:

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کیلئے رومان رئیس پاکستانی اسکواڈ میں شامل

کراچی:

پاکستان چیمپئنز نے لیفٹ آرم پیسر رومان رئیس کو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) 2025 کے لیے اپنے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ یہ ایونٹ رواں ماہ برمنگھم میں منعقد ہوگا۔

فرنچائز نے اتوار کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 33 سالہ فاسٹ بولر کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Pakistan Champions ???????? (@wclpakistanchampions)

رومان رئیس نے بھی اس موقع پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے 2017 چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کی یاد تازہ کردی۔

انہوں نے لکھا کہ "حفیظ بھائی، شعیب بھائی، میڈی، وہاب بھائی اور سیفی بھائی — اگر سب چیمپئنز ٹرافی 2017 والے اکٹھے ہو رہے ہیں، تو کیا میں بھی کٹ بیگ نکال لوں؟"۔

رومان رئیس نے اپنے کیریئر میں 128 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں جن میں انہوں نے 131 وکٹیں حاصل کیں، اوسط 24.61 اور اکانومی ریٹ 7.53 رہا۔ 

انہوں نے 8 ٹی 20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی جس میں انکی 8 وکٹیں ہیں۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں پاکستان چیمپئنز نے سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ کو ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم کا کپتان مقرر کیا تھا۔ اس لیگ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ریٹائرڈ اسٹارز شرکت کریں گے۔

ٹورنامنٹ کا آغاز 18 جولائی کو ہوگا، جہاں پاکستان چیمپئنز انگلینڈ چیمپئنز کے مدمقابل آئیں گے۔

شائقین کرکٹ کو سب سے زیادہ جس مقابلے کا انتظار ہے وہ پاک بھارت ٹاکرا ہے جو 20 جولائی کو تاریخی ایجبسٹن اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِاعظم شہباز شریف کا جدید ٹیکس اصلاحات پر زور، ایف بی آر میں AI سسٹم متعارف
  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کیلئے رومان رئیس پاکستانی اسکواڈ میں شامل
  •  شہباز شریف، اردگان، الہام علیوف کی چہل قدمی، خوشگوار گفتگو
  • آپ کو آذر بائیجان میں اپنے، میرے اور صدر اردوان کیلئے ایک ایک گھر بنانا چاہیے،شہباز شریف کی مذاق میں آذر بائیجان کے صدر کو تجویز
  • وزیرِاعظم شہباز شریف کی ترک اور آذری صدور کیساتھ چہل قدمی، ویڈیو وائرل
  • وزیراعظم شہبازشریف آذربائیجان کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے
  • وزیر اعظم شہباز شریف کا 2 روزہ آذربائیجان مکمل؛ پاکستان کے لیے روانہ
  • پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اقتصادی تعاون میں اہم پیشرفت، 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط
  • ورلڈ چیمپئنز لیگ 2025 کیلیے سابق آل راؤنڈر پاکستان ٹیم کے کپتان مقرر
  • وزیرِاعظم نے بھارت کیساتھ حالیہ تنازع پر حمایت کرنے پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا