اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں, غزہ پر ملالہ یوسفزئی کا دردناک بیان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
اسلام آباد: نوبیل انعام یافتہ انسانی حقوق کی کارکن ملالہ یوسفزئی نے عالمی برادری سے فوری اقدام کی اپیل کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے تاکہ غزہ کے معصوم شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
ملالہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں کہا"جب میں غزہ میں بھوکے بچوں، تباہ شدہ اسکولوں اور ہسپتالوں، روکی گئی انسانی امداد اور بے گھر خاندانوں کو دیکھتی ہوں تو میرا دل ٹوٹ جاتا ہے۔ اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں۔"
ملالہ نے کہا کہ ہماری اجتماعی انسانیت عالمی اور فوری ردعمل کا تقاضا کرتی ہے۔ انہوں نے عالمی رہنماؤں سے اپیل کی کہ اسرائیلی حکومت پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالیں تاکہ اس ظلم کو روکا جا سکے اور معصوم شہریوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔
انہوں نے اقوام متحدہ، فلسطینی پناہ گزینوں کی ایجنسی (UNRWA) اور فلسطین چلڈرن فنڈ جیسی تنظیموں کی حمایت پر بھی زور دیا، جو جنگ زدہ علاقوں میں انسانی جانیں بچانے کے لیے سرگرم ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں پاکستان نے بھارت کو ''روگ اسٹیٹ،، قرار دے دیا
جنیوا (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل (UNHRC) کے 59ویں اجلاس کے دوران پاکستان نے بھارت کی جانب سے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی مسلسل کوششوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے اُسے ایک "روگ اسٹیٹ" یعنی سرکش ریاست قرار دے دیا۔ پاکستان کے مستقل مشن کے سیکنڈ سیکریٹری دانیال حسنین نے "رائٹ آف ریپلائی" استعمال کرتے ہوئے بھارت کے غیرقانونی اقدامات اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو بے نقاب کیا۔
دانیال حسنین نے واضح کیا کہ بھارت جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، اور اختلافِ رائے کو دبانے کی مسلسل پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی درجنوں قراردادوں کو پامال کرتے ہوئے ایک متنازعہ خطے پر تسلط قائم کیے ہوئے ہے، جو عالمی اصولوں کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تبدیلیاں مسلط کر رہا ہے، عام شہریوں کے گھروں کو مسمار کیا جا رہا ہے اور اجتماعی سزا جیسے غیر انسانی ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں، جو بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
پنجاب میں 46 ہزار سرپلس اساتذہ، 15 جولائی سے ریشنلائزیشن کا عمل شروع کیا جائے گا: رانا سکندر حیات
دانیال حسنین نے بھارت کے پاکستان کے خلاف مسلسل اشتعال انگیز اقدامات، بلا اشتعال فائرنگ، اور آبی دھمکیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ اقدامات ہیں جنہوں نے ماضی میں خطے کو ایٹمی تصادم کے دہانے تک پہنچا دیا تھا۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے دہشتگرد گروہوں کی مالی و عسکری معاونت کا بھی انکشاف کیا جو پاکستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔دانیال حسنین نے بلوچستان میں شہید ہونے والے افسر ہدایت اللہ جموٹ کی مثال دی جو انتہاپسندی کو مسترد کرتے ہوئے ریاستی خدمت کے لیے وقف تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہدایت اللہ کی شہادت میرے لیے باعث تکلیف ہے ۔
انہوں نے بھارت کی جانب سے دنیا بھر میں منحرف آوازوں کو نشانہ بنانے کے رجحان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے بین الاقوامی قوانین اور ریاستوں کی خودمختاری پر حملہ قرار دیا۔ پاکستان نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنی مستقل حمایت کا اعادہ کیا مگر واضح کیا کہ خودمختاری پر کسی بھی حملے کا ہر سطح پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پاکستان ہر فورم پر بھارت کے جھوٹ اور جارحیت کو بے نقاب کرتا رہے گا اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت میں مضبوطی سے کھڑا رہے گا۔
کیا واقعی مائیکروسافٹ پاکستان چھوڑ رہی ہے؟
مزید :