لاہور:

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور اور سابق کپتان سرفراز احمد نے پریس کانفرنس میں ٹیم کی کارکردگی اور کامیابی پر اظہارِ خیال کیا۔

سرفراز احمد نے گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہم فائنل تک پہنچے۔ ٹیم نے آج بہت عمدہ کارکردگی دکھائی اور ایک اہم میچ جیتا۔"

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سیزنز میں کوئٹہ کی کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی تھی، لیکن اس سال ٹیم نے نمایاں بہتری دکھائی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کوالیفائر: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی

 انہوں نے خاص طور پر کپتان سعود شکیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سیزن سعود شکیل نے بہترین کپتانی کی اور ٹیم کو اعتماد دیا۔

سرفراز احمد نے تسلیم کیا کہ ٹیم کی تشکیل ایک چیلنجنگ مرحلہ تھا، مینٹور کا کہنا تھا کہ اس سیزن ہمیں اسکواڈ بنانے میں مشکلات کا سامنا رہا، کیونکہ اسکواڈ میں کئی اچھے اور امپیکٹ فل کھلاڑی شامل تھے، جس کی وجہ سے پلئنگ الیون کا انتخاب مشکل ہوا،" انہوں نے وضاحت کی۔

فیلڈنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم کی فیلڈنگ نے میچ جتوانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اگرچہ نوجوان وکٹ کیپر حسیب اللہ سے کچھ چانسز ضائع ہوئے لیکن سرفراز نے ان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ پریشر میں ایسا ہو جاتا ہے، مگر حسیب اللہ ایک باصلاحیت کھلاڑی ہے اور مستقبل میں سیکھے گا۔

مزید پڑھیں: بھارتی میڈیا آرمی چیف کے میچ دیکھنے پر بھی تلملا اُٹھا

سرفراز نے پاک بھارت کشیدگی کے بعد پی ایس ایل کی بحالی پر پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) اور لیگ انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی اور پی ایس ایل منیجمنٹ نے لیگ کو دوبارہ منظم کرنے میں بہترین کردار ادا کیا۔

اسلام آباد یونائٹیڈ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے سرفراز نے کہا کہ ان کے پاس ایک متوازن اسکواڈ تھا اور وہ ایک مضبوط حریف ثابت ہوئے۔

سرفراز احمد نے فائنل کی تیاری کے حوالے سے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کھلاڑی ایک دن آرام کریں اور پھر فائنل کے لیے بھرپور تیاری کریں۔ اگر بارش ہو جائے اور ہمیں فائدہ ملے تو وہ بھی اللہ کی طرف سے ہوگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی ایس ایل کرتے ہوئے نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی