دہشت گرد بھارت کی پراکسی ہیں، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشتگردوں کیجانب سے معصوم بچوں کو نشانہ بنانیکی توقع نہیں تھی۔ ہم انکے خون کا بدلہ لینگے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ یہ پتہ تھا کہ دشمن جنگ کی شکست کی سبکی مٹانے کے لیے بلوچستان کو چن سکتا ہے۔ ہم ان کے خون کا بدلہ لیں گے۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ خضدار میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والی بس میں 44 بچے سوار تھے۔ خضدار دہشت گرد حملے میں 4 بچوں سمیت 6 افراد شہید ہوئے، شہداء میں بس ڈرائیور اور ہیلپر بھی شامل ہیں۔ شدید زخمیوں کو ایئر لفٹ کرکے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعے کی ٹھوس انٹیلی جنس معلومات تھیں، لیکن معصوم بچوں کو نشانہ بنانے کی توقع نہیں تھی، بچوں کو بے دردی سے شہید اور زخمی کیا گیا۔ دشمن اتنا گر جائے گا کہ معصوم بچوں کے سافٹ ٹارگٹ چنے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ان کے خون کا بدلہ لیں گے۔ جس طرح ٹرین واقعے، نوشکی واقعے میں ملوث دہشت گرد جہنم واصل ہوئے، اس واقعے میں ملوث عناصر کو بھی جہنم واصل کیا جائے گا۔ جنہوں نے یہ حرکت کی ہے حکومت اور ریاست ان کو چن چن کر جہنم واصل کرے گی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ یہ لوگ بھارت سے پیسے لے کر لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ افغان عبوری حکومت کو یاد دلاتا ہوں کہ آپ کی سرزمین بار بار ہمارے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔ دہشت گرد بھارت کی پراکسی ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ دہشت گردی اور تشدد کو کوئی اور نام دیا جاتا ہے، اس مائنڈ سیٹ سے نکل آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان لوگوں کو چن چن کر مار سکتے ہیں، دہشت گردوں کی اتنی استعداد نہیں، لیکن ریاست سب کچھ کرسکتی ہے۔ اب فیصلہ کرنا ہوگا، خاموش تماشائی کا کردار نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سوات میں آپریشن کے دوران لوگوں کو منتقل کیا گیا تھا۔ ہم نہیں چاہتے کہ لوگوں کو منتقل کیا جائے، سوات کے لوگوں نے ریاست کے لیے قربانی دی، اسی وجہ سے وہاں امن قائم ہوا۔ سرفراز بگٹی نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ سال 280 سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے، گرفتاریاں بھی ہوئیں۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ لائے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہم سب نے مل کر لڑنی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی نے کہا کہ لوگوں کو
پڑھیں:
وفاق اور بلوچستان میں ترقیاتی اشتراک ناگزیر ہے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
---فائل فوٹوزوزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وفاق اور بلوچستان میں ترقیاتی اشتراک ناگزیر ہے، بلوچستان کو پسماندگی کی بنیاد پر ترقیاتی وسائل فراہم کیے جائیں۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات کی۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کی تشکیل و عملدرآمد پر غور کیا گیا، وزیرِاعلیٰ نے فیڈرل پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کی ترجیحات پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی قومی ترجیحات کا جزو، 100 فیصد ایلوکیشن ضروری ہے۔
میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور رفتار ترجیح ہے۔
اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔