رینجر اہلکاروں کو گاڑی سے ٹکر مارنے کے کیس میں ملزم پر فردِ جرم عائد
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے رینجرز اہلکاروں کو گاڑی سے ٹکر مارنے کے کیس میں ملزم پر فردِ جرم عائد کر دی۔
عدالت میں پی ٹی آئی کے 26 نومبر کو احتجاج کے دوران رینجرز اہلکاروں کو گاڑی سے ٹکر مارنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔
عدالت نے ملزم ہاشم عباسی پر فرد جرم عائد کر دی جبکہ ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
عدالت نے اگلی سماعت پر 4 جون کو پروسیکیوشن کے گواہان کو طلب کرلیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
شاہ محمود قریشی پر اسلام آباد میں کتنے مقدمات درج ہیں؟ رپورٹ عدالت میں پیش
سابق وزیر خارجہ اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل سامنے آگئی۔
عدالت عالیہ اسلام آباد میں جسٹس محمد اعظم خان نے سابق وزیر خارجہ کی صاحبزادی مہر بانو قریشی کی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت عدالت میں شاہ محمود قریشی درج مقدمات کی تفصیل فراہم کی گئی، جس میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی رہنما کے خلاف اسلام آباد میں 17 مقدمات درج ہیں۔
وفاقی پولیس کے ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ عدالت میں رپورٹ کے ساتھ پیش ہوئے جبکہ درخواست گزار کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوسکا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاہ محمودقریشی کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں17 مقدمات مختلف دفعات کے تحت درج ہیں۔
عدالت عالیہ اسلام آباد کو بتایا گیا کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں دہشت گردی دفعات کے تحت درج مقدمہ بھی رپورٹ کا حصہ ہے۔
عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کردی۔