راولپنڈی:

ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 43 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد کرلی گئی۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس دوران   9 مختلف کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 6 ملزمان  کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

آپریشنز کے دوران 43 کروڑ 44 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 2294.

81 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دوحا جانے والے مسافر کے سامان سے 4.5 کلوگرام آئس برآمد ہوئی۔ اُدھر  چکلالہ گیریژن، راولپنڈی میں کوریئر آفس میں ہالینڈ سے  بھیجے گئے پارسل سے 40 گرام MDMA پاؤڈر برآمد کیا گیا۔

علاوہ ازیں ہربنس پورہ، لاہور میں کوریئر آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے 2 پارسلز میں موجود جوتوں سے 470 گرام آئس برآمد کی گئی۔ گوجرہ بس اسٹیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب ملزم کے قبضے سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ چند دا قلعہ، گجرانوالہ کے قریب رکشہ میں سوار خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کی نشاہدہی پر واپڈا ٹاؤن گجرانولہ میں واقع گھر سے دوران تلاشی 2.4 کلوگرام افیون اور 15 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔

اُدھر ہزار گنجی کوئٹہ کے قریب اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 300 کلوگرام افیون برآمد کرلی گئی۔  ضلع چاغی کے غیر آباد علاقے کوہ سلطان میں اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 1970 کلوگرام افیون برآمد کرلی گئی۔

تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: برآمد کرلی گئی

پڑھیں:

گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی

گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔ 

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ 

ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  • راولپنڈی میں ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد
  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف