مارکو روبیو کی امریکی سینیٹ کمیٹی میں پیشی
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے امریکی سینیٹ کمیٹی میں پیشی کے دوران غزہ میں نسل کشی روکنے کا مطالبہ کردیا گیا۔
نو ڈالر ٹواسرائیل(No $$$ to Israel) کی ٹی شرٹ پہنے شخص نے روبیو کے بیان کے دوران اچانک اٹھ کر نسل کُشی بند کرو کا نعرہ لگایا۔
سیکیورٹی نے فوراً ہی نعرے لگاتے شخص کو پکڑ کر باہر نکال دیا۔
واضح رہے کہ یورپی یونین نے غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں اور انسانی امداد کی فراہمی معطل کرنے پر اسرائیل کیساتھ تعلقات پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب برطانیہ نے بھی غزہ میں وحشیانہ فوجی کارروائیوں پر اسرائیل کے ساتھ تجارتی مذاکرات معطل کرتے ہوئے اسرائیلی سفیر کو طلب کرلیا ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کوئٹہ: موبائل فونز نیٹ ورک کی سروس معطل
— فائل فوٹوکوئٹہ میں 9 محرم الحرام کو مختلف موبائل فونز نیٹ ورک کی سروس معطل کردی گئی۔
9 محرم الحرام کو کوئٹہ شہر میں مختلف موبائل فونز نیٹ ورک کی سروس صبح 9 بجے کے بعد سے معطل ہونا شروع ہوگئی تھی۔ موبائل فون ڈیٹا انٹر نیٹ سروس بھی معطل ہے۔
حکام کے مطابق موبائل فونز نیٹ ورک کی سروس سیکیورٹی صورتحال کے باعث معطل کی گئی ہے جو شام تک بحال ہوجائے گی۔
دوسری جانب موبائل فونز کی معطلی سے ریسکیو سروس عملہ، تاجروں اور ڈیلیوری بوائز سمیت تمام صارفین کو مشکلات کاسامنا ہے۔