ٹک ٹاک نے انسٹاگرام طرز کے نئے فیچر ’بلٹن بورڈز‘ کی آزمائش شروع کردی
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام طرز کے نئے فیچر ’بلٹن بورڈز‘ کی آزمائش شروع کردی ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق، ٹک ٹاک ایک نیا فیچر ’بلٹن بورڈز‘ متعارف کروا رہا ہے جو انسٹاگرام کے براڈکاسٹ چینلز کی طرز پر تیار کیا گیا ہے۔
اس فیچر کے تحت تخلیق کار (کریئیٹرز) اور برانڈز اپنے فالورز کے ساتھ براہِ راست اور یک طرفہ انداز میں معلومات اور اپ ڈیٹس شیئر کر سکیں گے۔
مذکورہ فیچر کی آزمائش ابتدائی طور پر منتخب صارفین کے ایک گروپ کے ساتھ کی جا رہی ہے، جن میں پیپل میگزین، فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) اور مشہور گلوکار گروپ جوناس برادرز شامل ہیں۔
بلٹن بورڈز میں صرف تخلیق کار یا برانڈ مواد شیئر کر سکتے ہیں، جب کہ فالورز کو صرف ایموجیز کے ذریعے ردعمل دینے کی اجازت ہوگی۔
مذکورہ فیچر پر ویڈیوز، تصاویر اور متن جیسے مختلف انداز میں پیغامات بھیجے جا سکتے ہیں، اس کی مدد سے برانڈز اور مشہور شخصیات اپنے فالورز کو براہِ راست معلومات فراہم کر سکیں گے، جیسے کہ نئی اپ ڈیٹس، پروجیکٹس یا ذاتی پیغامات۔
انسٹاگرام نے 2023 میں براڈکاسٹ چینلز کا آغاز کیا تھا، جو دنیا بھر میں کامیاب رہا، اب ٹک ٹاک اسی ماڈل پر کام کر رہا ہے تاکہ صارفین کے ساتھ تعلق کو مضبوط بنایا جا سکے۔
قبل ازیں بھی ٹک ٹاک نے انسٹاگرام اسٹوریز سے مشابہ ایک فیچر متعارف کرایا تھا، جو وقت کے ساتھ صارفین میں مقبول ہوا۔
فی الحال یہ فیچر محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے، تاہم جلد ہی اسے عالمی سطح پر متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
مزیدپڑھیں:امریکہ سے مذاکرات کس شرط پرہوں گے ،ایران نے بتادیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بلٹن بورڈز کے ساتھ ٹک ٹاک
پڑھیں:
تاریخ میں پہلی بار اسموگ کے خاتمے کے لیے پنجاب میں جدید گنز کا استعمال شروع
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر تاریخ میں پہلی دفعہ اسموگ کے خاتمے کے لیے جدید گنز کا استعمال شروع کر دیا گیا۔
پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار اینٹی اسموگ گن کی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کیا گیا ہے، لاہور کے مختلف علاقوں میں اینٹی اسموگ گن کے باضابطہ استعمال کا آغاز کر دیا گیا۔
اے آئی سے جڑے جدید موسمیاتی نظام کی مدد سے اینٹی اسموگ گن کی افادیت کا بھی جائزہ لیا گیا، وزیراعلی مریم نواز نے پنجاب کے علاقوں میں اسموگ کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ جدید مشینری بھی فراہم کی۔
اسموگ کے خاتمے کی اس جدید مشین کے ذریعے پانی کے چھوٹے چھوٹے قطروں کی پھوار فضا میں برسائی جاتی ہے، پانی کی پھوار سے فضا میں موجود آلودگی اور مٹی کے زرات کو صاف کیا جاتا ہے، اسموگ میں کمی لانے کے لیے یہ جدید مشینری چین، بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی استعمال کی جا رہی ہے۔
15 اینٹی سموگ گنز مقامی طور پر تیار کی گئی ہیں جن کا اب باضابطہ استعمال شروع کر دیا گیا ہے، 5 اینٹی اسموگ گنز تیاری کے مرحلے میں ہیں۔
اینٹی اسموگ گنز کے ساتھ پانی صاف کرنے کا نظام بھی منسلک ہے، 16000 لیٹر واٹر ٹینک کے ساتھ منسلک یہ اینٹی اسموگ گن فضائی آلودگی پر قابو پانے کے وزیراعلی مریم نواز کے مشن کی ایک اہم کڑی ہے۔
اینٹی اسموگ گنز سے سانس اور پھیپھڑوں کی بیماریوں پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی، اینٹی سموگ گن 100 میٹر تک پانی کی پھوار فضا میں پھینک سکتی ہے۔