کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی رہنماء مولانا واسع نے رکن اسمبلی زابد ریکی کی پارٹی رکنیت معطل کرنیکا اعلان کر دیا۔ انکا کہنا ہے کہ زابد ریکی نے پارٹی پالیسیوں کی مخالفت کی۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام نے بجٹ اجلاس کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو پھولوں کا ہار پہنانے پر رکن اسمبلی زابد ریکی کے خلاف تنظیمی کارروائی کرتے ہوئے ان کی بنیادی رکنیت ختم کر دی۔ جے یو آئی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی زابد ریکی کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اقدام پارٹی نظم و ضبط اور پالیسی کی صریح خلاف ورزی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ مولانا عبدالواسع نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ایک نظریاتی جماعت ہے۔ جس میں پارٹی ڈسپلن اور مشاورت کی بنیاد پر فیصلے کئے جاتے ہیں۔ کسی بھی رکن کو ذاتی مفاد یا غیر جماعتی رویہ اختیار کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والے افراد کی جمعیت علمائے اسلام میں کوئی گنجائش نہیں، اور زابد ریکی کی رکنیت کا خاتمہ اسی اصولی مؤقف کا تسلسل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی تمام ارکان کو یاد دلاتی ہے کہ وہ عوامی نمائندگی کے ساتھ ساتھ جماعتی وفاداری کو بھی مقدم رکھیں، اور آئندہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ واضغ رہے کہ جے یو آئی کے رکن اسمبلی زابد ریکی نے بلوچستان اسمبلی میں مائنز اینڈ منرل بل پارٹی پالیسی کے مخالفت کرتے ہوئے اسمبلی میں پیش کیا، جو جمعیت علماء اسلام کی پالیسی کے منافی ہے۔ مزید برآں، بجٹ اجلاس کے دوران انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو ہار پہنا کر نہ صرف ان کی حمایت کا مظاہرہ کیا، بلکہ پارٹی مؤقف کے برعکس سیاسی رویہ اپنایا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسمبلی زابد ریکی زابد ریکی کی کرتے ہوئے جے یو آئی

پڑھیں:

وزیر اعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کیلئے اجلاس شروع

سٹی 42 : آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کا وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کے لئے اجلاس شروع ہوگیا ۔ 

اجلاس کی صدارت سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کررہے ہیں ۔ 

مظفرآباد اجلاس میں سردار جاوید ایوب  چوہدری قاسم مجید دیگر ممبران اسمبلی کے ہمراہ تحریک عدم اعتماد ٹیبل کریں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • ماضی کی تلخ یادیں بھول چکے، پاکستان بنگلہ دیش کو بھائی کی طرح دیکھتا ہے، مولانا فضل الرحمان
  • اراکین اسمبلی عوام کے حقیقی نمائندے ہیں، سرفراز بگٹی
  • اگر انتخاب مکمل طور پر آزادانہ اور منصفانہ ہوتے تو مزید سیٹوں پر فتح حاصل ہوتی، مایاوتی
  • آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور کون ہیں؟
  • وزیراعظم انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش  
  • وزیر اعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کیلئے اجلاس شروع
  • آزاد کشمیر، چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری آج
  • آزاد کشمیر عدم اعتماد: انوارالحق برقرار رہیں گے یا فیصل راٹھور نئے وزیراعظم؟ اسمبلی اجلاس آج
  • آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل
  • ڈھاکا: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن عالمی ختم نبوت ﷺکانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں