data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

غزہ: اقوام متحدہ کے ایک ذیلی ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں خوراک کی تقسیم کے مراکز پر اسرائیلی فوج اور امریکی کنٹریکٹرز کی فائرنگ کے نتیجے میں 27 مئی سے اب تک 613 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد خواتین، بچوں اور بزرگوں کی ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہید ہونے والے تمام فلسطینی خوراک کے حصول کے لیے قطار میں کھڑے تھے اور اپنی باری کا انتظار کر رہے تھے کہ ان پر بلااشتعال فائرنگ کر دی گئی۔

رپورٹ میں انکشاف کیا  کہ ان امدادی مراکز پر تعینات امریکی کنٹریکٹرز جو اسرائیل اور امریکا کی حمایت یافتہ امدادی اسکیموں کی سیکیورٹی پر مامور تھے، نے براہ راست گولیاں چلائیں، گرنیڈز پھینکے اور بعض مواقع پر تفریح اور ہنسی مذاق کے انداز میں بھوکے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ غزہ میں خوراک کے متنازع مراکز کی سیکیورٹی اسرائیلی فوج کے بجائے نجی امریکی اداروں کو سونپی گئی ہے، جنہیں مکمل آزادی اور تحفظ حاصل ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ عناصر انتہائی سنگدل انداز میں انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔

ان دل دہلا دینے والے انکشافات پر عالمی برادری میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے، انسانی حقوق کے عالمی ادارے، اقوام متحدہ، اور بین الاقوامی امدادی تنظیموں نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ فوری جنگ بندی کرے اور فلسطینیوں کو انسانی امداد تک رسائی کے محفوظ راستے فراہم کرے۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے میں 1500 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 251 افراد یرغمال بنائے گئے تھے، جس کے بعد اسرائیل نے غزہ پر تباہ کن حملے شروع کر دیے۔ اسرائیلی بمباری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور اب تک 53 ہزار سے زائد فلسطینی شہید جبکہ ڈیڑھ لاکھ کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔

غزہ کے شہری شدید غذائی قلت، وبائی امراض، اور پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی جیسے خطرناک حالات سے دوچار ہیں۔ ایسے میں خوراک کی تقسیم کے مراکز پر بھی فلسطینیوں کو نشانہ بنایا جانا انسانی المیے کو مزید سنگین کر رہا ہے۔

عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس صورتحال پر ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرے اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کرے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اقوام متحدہ میں خوراک

پڑھیں:

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں پاکستان نے بھارت کو ''روگ اسٹیٹ،، قرار دے دیا

جنیوا (ڈیلی پاکستان آن لائن)  اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل (UNHRC) کے 59ویں اجلاس کے دوران پاکستان نے بھارت کی جانب سے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی مسلسل کوششوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے اُسے ایک "روگ اسٹیٹ" یعنی سرکش ریاست قرار دے دیا۔ پاکستان کے مستقل مشن کے سیکنڈ سیکریٹری دانیال حسنین نے "رائٹ آف ریپلائی" استعمال کرتے ہوئے بھارت کے غیرقانونی اقدامات اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو بے نقاب کیا۔

دانیال حسنین نے واضح کیا کہ بھارت جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، اور اختلافِ رائے کو دبانے کی مسلسل پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی درجنوں قراردادوں کو پامال کرتے ہوئے ایک متنازعہ خطے پر تسلط قائم کیے ہوئے ہے، جو عالمی اصولوں کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تبدیلیاں مسلط کر رہا ہے، عام شہریوں کے گھروں کو مسمار کیا جا رہا ہے اور اجتماعی سزا جیسے غیر انسانی ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں، جو بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

پنجاب میں 46 ہزار سرپلس اساتذہ، 15 جولائی سے ریشنلائزیشن کا عمل شروع کیا جائے گا: رانا سکندر حیات

دانیال حسنین نے بھارت کے پاکستان کے خلاف مسلسل اشتعال انگیز اقدامات، بلا اشتعال فائرنگ، اور آبی دھمکیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ اقدامات ہیں جنہوں نے ماضی میں خطے کو ایٹمی تصادم کے دہانے تک پہنچا دیا تھا۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے دہشتگرد گروہوں کی مالی و عسکری معاونت کا بھی انکشاف کیا جو پاکستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔دانیال حسنین نے بلوچستان میں شہید ہونے والے افسر ہدایت اللہ جموٹ کی مثال دی جو انتہاپسندی کو مسترد کرتے ہوئے ریاستی خدمت کے لیے وقف تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہدایت اللہ کی شہادت میرے لیے باعث تکلیف ہے  ۔
انہوں نے بھارت کی جانب سے دنیا بھر میں منحرف آوازوں کو نشانہ بنانے کے رجحان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے بین الاقوامی قوانین اور ریاستوں کی خودمختاری پر حملہ قرار دیا۔ پاکستان نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنی مستقل حمایت کا اعادہ کیا مگر واضح کیا کہ خودمختاری پر کسی بھی حملے کا ہر سطح پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پاکستان ہر فورم پر بھارت کے جھوٹ اور جارحیت کو بے نقاب کرتا رہے گا اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت میں مضبوطی سے کھڑا رہے گا۔

کیا واقعی مائیکروسافٹ پاکستان چھوڑ رہی ہے؟

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ کی اسرائیل پر اسلحہ بندش، تجارتی پابندی اور مالی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ
  • خوراک کیلیے قطار لگائے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ؛ شہادتیں 613 ہوگئیں
  • اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں پاکستان نے بھارت کو ''روگ اسٹیٹ،، قرار دے دیا
  • اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پاکستانی سفارتکار نے بھارت کو آئینہ دکھا دیا
  • خوراک کے بدلے موت: کھانا لینے آئے فلسطینیوں پر ڈائریکٹ فائرنگ کی گئی، امریکی کنٹریکٹرز کی تصدیق
  • غزہ : خوراک کیلئے جمع بھوک سے نڈھال فلسطینیوں پر براہِ راست گولیاں چلائی گئیں، رپورٹ
  • غزہ میں انسانی امداد کی فوری فراہمی کی اجازت دی جائے: اقوامِ متحدہ کا مطالبہ
  • غزہ میں امدادی مراکز پر فلسطینیوں کی نسل کشی جاری، 5 ہفتوں میں 600 شہید
  • فلسطینیوں کی نسل کشی میں کونسی کمپنیاں ملوث ہیں؟ اقوام متحدہ نے فہرست جاری کردی