رکن قومی اسمبلی انوارالحق چودھری کو سینیئر ترین پارلیمنٹرین ہونے پر شاندار خراج تحسین پیش
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
قومی اسمبلی کے معزز رکن انوارالحق چودھری کو اعلیٰ پارلیمانی خدمات اور سینیئر ترین پارلیمنٹرین ہونے پر شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایات پر جاری کردہ باضابطہ خط میں انوار الحق چودھری کو ایک ممتاز اور سینیئر ترین پارلیمنٹرین کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی کے معزز رکن انور الحق چودھری صاحب کو اعلیٰ پارلیمانی خدمات اورسینئر ترین پارلیمنٹرین ہونے پر شاندار خراجِ تحسین
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایات پر جاری کردہ اس باضابطہ خط میں انور الحق چودھری صاحب کو ایک ممتاز اور سینئر ترین پارلیمنٹرین… pic.
— National Assembly ???????? (@NAofPakistan) May 22, 2025
یہ اعزاز اُن کی 1977 کے تاریخی عام انتخابات سے لے کر اب تک قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مسلسل اور باوقار خدمات کا عملی اعتراف ہے، انوار الحق چودھری نہ صرف پاکستان کی جمہوری اقدار کے امین ہیں بلکہ اُن کی قانون سازی، عوامی خدمت اور پارلیمانی روایتوں سے وابستگی دہائیوں پر محیط ہے۔
یہ خط ڈپٹی سیکریٹری قومی اسمبلی سیکریٹریٹ محمد غیاث کی جانب سے جاری کیا گیا اور اسے قومی اسمبلی کے قانون سازی کے مشیر اوراسپیشل سیکریٹری محمد مشتاق نے بطورِ خاص انوار الحق چودھری (پارلیمانی سیکریٹری برائے کشمیر و گلگت بلتستان) کو پیش کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انوار الحق چوہدری ایاز صادق پاکستان رکن قومی اسمبلی سینیئر رکن پارلیمنٹ
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انوار الحق چوہدری ایاز صادق پاکستان رکن قومی اسمبلی سینیئر رکن پارلیمنٹ ترین پارلیمنٹرین قومی اسمبلی الحق چودھری انوار الحق
پڑھیں:
اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
پنجاب اسمبلی (فائل فوٹو)۔اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں ارکان کے لیے جدید ٹیبلٹس انسٹال کر دییے گئے۔
لاہور سے ترجمان پنجاب اسمبلی کےمطابق صوبائی اسمبلی کا اگلا اجلاس پیپر لیس ہو گا، 380 ٹیبلٹس یورپین یونین کے آئی پی 5 پروگرام کے تحت پنجاب اسمبلی کو فراہم کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق ایپلیکیشن پی آئی ٹی بی نے محکمہ قانون اور اسمبلی آئی ٹی ٹیم کی مشاورت سے تیار کیا، جو صرف اسمبلی کارروائی کے لیے ہے۔
چوہدری عامر حبیب کے مطابق اس فیصلہ سے گرین انرجی کے تحت توانائی کی بچت بھی ہو گی۔