Express News:
2025-07-07@11:32:46 GMT

تیمرگرہ میڈیکل کالج میں بڑا مالی اسکینڈل سامنے آگیا

اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT

پشاور:

اسٹینڈنگ کمیٹی محکمہ صحت کی رکن و ممبر صوبائی اسمبلی ثوبیہ خان نے تیمرگرہ میڈیکل کالج میں بڑے مالی اسکینڈل کا انکشاف کر دیا۔

تیمرگرہ میڈیکل کالج کے لیے سازو سامان کی خریداری کے حوالے سے محمکہ صحت کے اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔

اسٹینڈنگ کیمٹی نے تیمرگرہ میڈیکل کالج اور تیمرگرہ ٹیچنگ اسپتال کا دورہ کرکے میڈیکل کالج کے لیے خدیدا ہوا سامان کا جائزہ لیا۔

ممبر اسٹینڈنگ کمیٹی ثوبیہ خان کا کہنا تھا کہ تیمرگرہ میڈیکل کالج کے پی سی ون میں 24 وینٹی لیٹر درج ہے جبکہ تیمرگرہ میڈیکل کالج کے لیے 36وینٹی لیٹر خریدے گئے، 4 وینٹی لیٹر تیمرگرہ ٹیچنگ اسپتال میں موجود ہیں جبکہ 32وینٹی لیٹر اسپتال سے غائب ہیں۔

ذرئع کے مطابق تیمرگرہ ٹیچنگ اسپتال میں ڈاکٹر کی جانب سے ممبر صوبائی اسمبلی ثوبیہ خان سے بدتمیزی کی گئی۔

ممبر صوبائی اسمبلی ثوبیہ خان نے ڈاکٹر کے خلاف تحریک استحقاق اسمبلی میں لانے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر ڈاکٹر نے معافی کے لیے جرگہ بھیج دیا لیکن ممبر صوبائی اسمبلی ثوبیہ خان نے معافی سے انکار کر دیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ممبر صوبائی اسمبلی ثوبیہ خان میڈیکل کالج کے کے لیے

پڑھیں:

پشاور: ریسکیو1122 نے امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر میں میں عزاداروں کے لیے میڈیکل کیمپ قائم کیا

 ریسکیو1122 نے امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر میں میں عزاداروں کے لیے میڈیکل کیمپ قائم کیا، ریسکیو1122 پشاور: ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 شاہ فہد، ڈائریکٹر آپریشن ڈاکٹر میر عالم خان اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن حسن داد نے دورہ کیا، ریسکیو1122 پشاور: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر غیور مشتاق خان گی نگرانی میں میڈیکل کیمپ میں ایمبولینسز، فائر ویکلز، الٹرین ویکل، ایمرجنسی میڈیکل ریسپانس یونٹ (بس) ضروری ادویات اور میڈیکل ٹیکنیشنز تعینات کیے، ریسکیو1122 

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا ردعمل سامنے آگیا
  • خیبرپختونخوا حکومت گرانے کی بازگشت، امیر مقام کا بڑا بیان سامنے آگیا
  • ثانیہ مرزا کی فیملی میں نئے ممبر کا اضافہ، بیٹے اذہان کے ساتھ تصویر وائرل
  • آپریشن سندور میں ہلاک بھارتی فوجیوں کو اعزازات دینے کا اعلان، شکست خوردہ بھارت کا جانی نقصان سامنے آگیا
  • مائیکروسافٹ کے پاکستان میں آفس کے حوالے سے وزارت آئی ٹی کا مقف سامنے آگیا
  • ثانیہ مرزا کی فیملی میں نئے ممبر کا اضافہ، تصاویر سامنے آگئیں
  • پشاور: ریسکیو1122 نے امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر میں میں عزاداروں کے لیے میڈیکل کیمپ قائم کیا
  • حکومت چھموگڑھ واقعے کے اصل محرکات سامنے لائے، جاوید منوا
  • جسٹس محمد علی مظہر کا سندھ حکومت پر برہمی کااظہار
  • یوٹیلٹی اسٹورز پر کیڑوں والا آٹا فروخت، 18 ارب کا اسکینڈل سامنے آ گیا