مذاکرات کرنے ہیں تو بانی تحریک انصاف تیار ہیں( علی امین گنڈاپور)
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
اگر پارٹی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی گئی تو آئی ایم ایف شرائط پر ساتھ نہیں دیں گے
ملک میں حقیقی جمہوریت کی ضرورت ہے۔ہمارے ورکرز آج بھی جیلوں میں ہیں،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اگر مذاکرات کرنے ہیں تو بانی تحریک انصاف اس کے لیے تیار ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرت ہوئے کہا ہے کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کی ضرورت ہے۔ہمارے ورکرز آج بھی جیلوں میں ہیں۔ اگر مذاکرات کرنے ہیں تو عمران خان اس کے لیے تیار ہیں، لیکن ہماری تحریک جاری ہے اور جلد ہم اپنی پارٹی کے بانی کو رہا کرائیں گے۔ کارکنوں کی جان مال کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہائیکورٹ آرڈر کے باوجود ہمیں عمران خان سے ملنے نہیں دیا جاتا۔ بجٹ، حکومتی اور سیاسی معاملات پر بانی پی ٹی آئی کو بریفنگ دی ہے۔ اگر پارٹی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی گئی تو آئی ایم ایف شرائط پر ساتھ نہیں دیں گے۔وزیراعلیٰ کے پی نے مزید کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ حکومت ہمارے ساتھ بیٹھے۔ بانی پی ٹی آئی کا مجھ پر اعتماد ہے اور جو بیان انہوں نے دیا میں اس کا پابند ہوں۔ پیسے کمانے والے لوگ مجھ سے نظریے کی بات نہ کریں۔علی امین گنڈاپور نے عدلیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قوم آپ کے ساتھ ہے، فیصلے کریں۔
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور نے کہا کہ
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور علیمہ خان کی ملاقات
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان فراز مغل نے کہا ہے کہ ملاقات میں سیاسی صورت حال اور پارٹی امور پربات چیت ہوئی۔
ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے قانونی کارروائی تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا اور سندھ سمیت ملک بھر میں پارٹی کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔