پی ٹی آئی اندرونی طور پر تقسیم ، عمران خان حکومت سے مذاکرات نہیں چاہتے ، رانا ثناءاللہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح نہیں دینی چاہیے۔رانا ثنا اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی اندرونی طور پر تقسیم ہے ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلیے عدالت سے رجوع کریں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں کرنا چاہتے لیکن پھر بھی حکومت اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر انکی ڈیمانڈ پوری کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کررہی ہے، گزشتہ ہفتے بجٹ سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ اور ایم کیوایم سے تجاویز مانگیں ، حکومت ایسا بجٹ پیش کریگی کہ عوام خوش ہوجائیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :