پاکستان سے شکست کا غصہ بھارت مٹھائیوں پر نکالنے لگا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
بھارت نے پاکستان سے اپنی دشمنی کو ایک نئی سطح پر پہنچاتے ہوئے اب مٹھائیوں کے ناموں تک میں تبدیلی کردی ہے۔ پاکستان کے خلاف فوجی شکست کے بعد اب بھارتی حکومت کو پاکستان سے منسوب مٹھائیوں کے نام بھی ناگوار گزرنے لگے ہیں۔
حال ہی میں بھارت میں دو مشہور مٹھائیوں ’میسو پاک‘ اور ’موتی پاک‘ کے ناموں سے ’پاک‘ کا لفظ ہٹادیا گیا ہے۔ ان مٹھائیوں کے نئے نام ’میسو شری‘ اور ’موتی شری‘ رکھے گئے ہیں۔ یہ قدم اس وقت اٹھایا گیا ہے جب بھارت کو پاکستان کے ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کے تحت زبردست فوجی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
یاد رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات بھارت نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے پانچ مقامات پر حملے کیے تھے۔ پاکستانی افواج نے اس جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے تھے۔ بھارت نے اس حملے کو ’آپریشن سندور‘ کا نام دیا تھا، جس کے جواب میں پاکستان نے ’آپریشن بنیان مرصوص‘ (آہنی دیوار) چلا کر دشمن کو اس کی اوقات یاد دلائی تھی۔
ماہرین کے مطابق، مٹھائیوں کے نام تبدیل کرنے کا یہ اقدام درحقیقت بھارت کی ذہنی پسماندگی اور کمزوری کو ظاہر کرتا ہے۔ جبکہ بھارت فوجی محاذ پر شکست کھا چکا ہے، اب وہ مٹھائیوں کے ناموں سے ’پاک‘ کا لفظ نکال کر اپنی بے بسی کا اظہار کر رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین بھی اپنی ہی حکومت کے اس اقدام پر تنقید کر رہے ہیں۔ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ جب فوجی محاذ پر کامیابی نہ مل سکے تو اب مٹھائیوں کے نام بدل کر دل بہلایا جارہا ہے۔ دوسری طرف پاکستانی صارفین اس واقعے پر طنز کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ’’نام بدل لینے سے حقیقت نہیں بدلتی‘‘۔
یہ پہلا موقع نہیں جب بھارت نے پاکستان سے اپنی دشمنی میں ایسے عجیب و غریب اقدامات کیے ہیں۔ اس سے قبل بھی بھارتی حکومت اور میڈیا پاکستان کے خلاف تعصب پر مبنی رویہ اپناتے رہے ہیں۔ تاہم، ماہرین کا ماننا ہے کہ ایسے اقدامات سے نہ تو بھارت کی فوجی شکست کا ازالہ ہوگا اور نہ ہی پاکستان کی عظمت میں کوئی فرق پڑے گا۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستان سے بھارت نے
پڑھیں:
پہلا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2وکٹوں سے شکست دے دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فیصل آباد: پہلے ون ڈے میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔
اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کی جانب سے دیا جانے والا 264 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر 49.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔سلمان آغا نے 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد رضوان نے 55 رنز بنائے، فخر زمان 45 اور صائم ایوب 39 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ بابر اعظم 7 رنز بنا سکے، حسین طلعت نے 22 رنز بنا کر نگیدی کو وکٹ دے بیٹھے۔ حسن نواز آگے بڑھ کر شاٹ مارنے کی کوشش میں 1 رن پر وکٹ گنوا بیٹھے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے لنگی نگیدی اور دونوین فریرا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.1 اوورز میں 263 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 264 رنز کا ہدف دیا تھا۔
کوئنٹن ڈی کاک نے 63 اور پریٹوریئس نے 57 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، کپتان میتھیو نے 42 اور بوش نے 41 رنز بنائے۔ ٹونی ڈی زورزی 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور ابرار احمد نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، صائم ایوب نے دو اور محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔جنوبی افریقا کے جارحانہ بلے باز ڈیوالڈ بریوس کندھے کی تکلیف کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
سیریز کے تمام میچ اے اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جائیں گے، ون ڈے سیریز کا فاتحانہ آغاز کرنے کیلئے شاہینوں نے کمرکس لی ہے، اقبال اسٹیڈیم میں بھرپورٹریننگ سے دونوں ٹیمیں وارم اپ، ٹرافی کی رونمائی بھی ہوگئی۔
شاہین آفریدی پہلی بار ون ڈے سیریز میں گرین شرٹس کی قیادت کررہے ہیں، دوہزارچوبیس میں انہیں چارمیچزمیں ناکامی کے بعد ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا تھا۔جبکہ فیصل آباد سترہ سال بعد انٹرنیشنل میچزکی میزبانی کررہا ہے۔
اقبال اسٹیڈیم میں شاہینوں کا ریکارڈ شاندار رہا ہے، 12 میں سے 9 ون ڈے جیتے ہیں جبکہ 3 ہارے ہیں، اس میدان پرآخری میچ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان2008 میں کھیلا گیا تھا جو شاہینوں نے جیتا تھا۔