یومِ تکبیر؛ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی 28 مئی کو چھٹی کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
کراچی:
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 28 مئی کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
بینک دولتِ پاکستان، حکومتِ پاکستان کے اعلان کے مطابق 28 مئی، 2025ء (بدھ) کو ’’یومِ تکبیر‘‘ کے موقع پر عام تعطیل کی بنا پر بند رہے گا۔
28 مئی کو یوم تکبیر کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔ اس روز ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔
وفاقی حکومت نے دسمبر 2024میں 28 مئی کو عام تعطیلات کی سالانہ فہرست میں شامل کیا تھا اور گزشتہ سال نوٹیفیکیشن کے ذریعے 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب 28 مئی 1998 کو چاغی میں دھماکوں کے ذریعے دیا تھا۔ 27 برس قبل ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی جب کہ دنیا کی 7ویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس دن کو یوم تکبیرکا عنوان دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مئی کو
پڑھیں:
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 2 روپے 43 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا کیاگیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 43 پیسے اضافے کے بعد 265 روپے 45 پیسے ہوگئی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگی۔پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔
مزید :