غیر ملکی کاروباری اداروں کا چینی مارکیٹ پر اعتماد کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
بیجنگ : چینی وزارت تجارت کے جاری کردہ اعداد و شمار جاری کے مطابق 2024 میں کار ٹریڈ ان پالیسی کے نفاذ کے بعد سے، سبسڈی درخواستوں کی مجموعی تعداد 10 ملین سے تجاوز کر گئی ہے. گزشتہ سال یکم ستمبر سے بیجنگ نے “متبادل سبسڈیز” کا آغاز کیا ہے اور ٹیسلا سمیت کچھ غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والی کار کمپنیوں کی فروخت کا 40 فیصد سے زیادہ حصہ پرانی گاڑیوں کی تبدیلی سے آتا ہے۔ آٹوموٹو سیکٹر کے علاوہ ، گھریلو آلات کی مارکیٹ کی “ٹریڈ ان” بھی غیر ملکی سرمایہ کاروں کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔ کچھ غیر ملکی گھریلو آلات کے برانڈز کی فروخت میں اس سال 30 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ چین کی کنزیومر مارکیٹ میں کثیر سطحی پالیسی سپورٹ اور ساختی تبدیلیوں نے غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے کاروباری اداروں کی ترقی کے لئے ایک وسیع گنجائش لائی ہے۔ اس سے نہ صرف چینی معیشت کی اعلیٰ معیار کی ترقی میں حصہ لینے کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مضبوطی ملتی ہے، بلکہ مزید کاروباری اداروں کو چین میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کی ترغیب دی گئی ہے.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: غیر ملکی
پڑھیں:
اسرائیل کیجانب سے غزہ کے زیر قبضہ علاقے کا زیادہ تر حصہ خالی کرنے پر اظہار آمادگی
اسرائیلی وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ کل کے بعد غزہ حماس کے بغیر ہوگا، ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ غزہ میں حماس کے ساتھ 60 روزہ جنگ بندی ہو جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سات اکتوبر کو جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی بار اسرائیل نے غزہ کے زیر قبضہ علاقے خالی کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ غزہ کے زیر قبضہ 75 فیصد حصے میں سے زیادہ تر خالی کر دیں گے جبکہ غزہ کے دیگر 25 فیصد علاقے میں جنگ جاری رکھنا غیر ضروری ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے بقیہ 25 فیصد علاقے میں جنگ جاری رکھنے سے قیدیوں کو غیر ضروری خطرہ درپیش ہوگا۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ کل کے بعد غزہ حماس کے بغیر ہوگا، ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ غزہ میں حماس کے ساتھ 60 روزہ جنگ بندی ہو جائے گی۔