غیر ملکی کاروباری اداروں کا چینی مارکیٹ پر اعتماد کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز

بیجنگ : چینی وزارت تجارت کے جاری کردہ اعداد و شمار جاری کے مطابق 2024 میں کار ٹریڈ ان پالیسی کے نفاذ کے بعد سے، سبسڈی درخواستوں کی مجموعی تعداد 10 ملین سے تجاوز کر گئی ہے. گزشتہ سال یکم ستمبر سے بیجنگ نے “متبادل سبسڈیز” کا آغاز کیا ہے اور ٹیسلا سمیت کچھ غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والی کار کمپنیوں کی فروخت کا 40 فیصد سے زیادہ حصہ پرانی گاڑیوں کی تبدیلی سے آتا ہے۔

آٹوموٹو سیکٹر کے علاوہ ، گھریلو آلات کی مارکیٹ کی “ٹریڈ ان” بھی غیر ملکی سرمایہ کاروں کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔

کچھ غیر ملکی گھریلو آلات کے برانڈز کی فروخت میں اس سال 30 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ چین کی کنزیومر مارکیٹ میں کثیر سطحی پالیسی سپورٹ اور ساختی تبدیلیوں نے غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے کاروباری اداروں کی ترقی کے لئے ایک وسیع گنجائش لائی ہے۔ اس سے نہ صرف چینی معیشت کی اعلیٰ معیار کی ترقی میں حصہ لینے کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مضبوطی ملتی ہے، بلکہ مزید کاروباری اداروں کو چین میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کی ترغیب دی گئی ہے.

حال ہی میں، چین میں جرمن چیمبر آف کامرس نے تازہ ترین کاروباری اعتماد سروے رپورٹ جاری کی، جس سے پتہ چلتا ہے کہ ٹیرف جنگ کے اثرات کے باوجود، 50 فیصد ممبر کمپنیاں اب بھی اگلے دو سالوں میں چین میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہیں، اور چینی مارکیٹ میں جرمن کمپنیوں کا چین پر اعتماد مستحکم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کے شی زانگ خود اختیار علاقے کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کی تقریبات کا لوگو جاری چین کے شی زانگ خود اختیار علاقے کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کی تقریبات کا لوگو جاری رواں مالی سال کے 10ماہ میں پاکستان کو کتنے ارب ڈالر بیرونی قرض ملا؟ چین، قومیتی زبانوں کی نشریات کی 75ویں سالگرہ کی مناسبت سے سمپوزیم کا انعقاد  معاون خصوصی ہارون اختر خان سے عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں وفد کی ملاقات چین اور فرانس کے درمیان تعاون میں نمایاں ترقی ہوئی ہے، چینی صدر  چین ، ساتواں چائنا مغربی بین الاقوامی سرمایہ کاری اور تجارتی میلہ شروع  TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کاروباری اداروں غیر ملکی

پڑھیں:

نیب نے بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں کو جائیداد اور سرمایہ محفوظ ہونےکی یقین دہانی کرادی

اسلام آباد(صغیر چوہدری )قومی احتساب بیورو (نیب) اسلام اباد نے ان تمام لوگوں کو جو کہ بحریہ ٹاؤن کے رہائشی ہیں یا جنہوں نے وہاں پر جائیدادیں خرید رکھی ہیں یقین دلایا ہے کہ ان کے تمام قانونی حقوق ، جائیدادیں اور سرمایہ کاری محفوظ ہیں- کچھ مخصوص عناصر کی طرف سے پھیلائی جانے والی خبریں صرف مذکورہ لوگوں کو پریشان کرنے اور اس کی آڑ میں ان کی جائیدادوں کو کم قیمت پر خریدنے کی ایک گہری سازش ہے- مذکورہ رہائشی اور مالکان بھی نیب کی نظر میں وہ متاثرین ہیں جن کے ساتھ دھوکہ دہی اور فراڈ کیا گیا ہے اور نیب ان کے حقوق کا تحفظ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا-
بحریہ ٹاؤن کے خلاف جاری کاروائیاں ان کے مالکان اور ان کی جائیدادوں تک محدود ہیں۔ اور نیب نے اس بات کا تہیہ کیا ہوا کہ جب تک یہ لوگ قانون کے آگے پیش ہو کر لوٹی ہوئ رقوم واپس نہیں کرتے، نیب اپنی قانونی کاروائیاں بغیر کسی دباؤ کے جاری رکھے گا۔
نیب کی طرف سے تمام رہائشی اور مالکان جائیداد کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی منفی اور شرانگیز معلومات یا خبر پر دھیان نہ دیں اور سکون کے ساتھ اپنی معمولات زندگی جاری رکھیں اور کسی بھی مشکوک عمل کے بارے میں فوری طور نیب کو آگاہ کریں

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • بحریہ ٹاﺅن کے رہائشیوں کے تمام قانونی حقوق، جائیدادیں اور سرمایہ کاری محفوظ ہے.نیب
  • کاروباری اداروں کا حکومتی اقتصادی پالیسیوں پر اعتماد 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
  • نیب نے بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں کو جائیداد اور سرمایہ محفوظ ہونےکی یقین دہانی کرادی
  • نیب کی بحریہ ٹاؤن رہائشیوں اور مالکان کو حقوق و سرمایہ محفوظ ہونے کی یقین دہانی
  • پاکستان کی 39 وزارتوں کو ممکنہ سائبر حملوں کا خطرہ، نیشنل سرٹ کا انتباہ جاری
  • اوورسیز پاکستانی روشن مستقبل پر اعتماد کرتے ہوئے سرمایہ کاری میں کردار ادا کریں، فیلڈ مارشل
  • کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ ساز تیزی، تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے
  • کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اور تاجر برادری کا ملکی ترقی میں کلیدی کردار ہے، ڈی جی رینجرز سندھ
  • کاروباری ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ ساز تیزی، 100 انڈیکس کے تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے
  • کراچی پاکستان کا معا شی حب ہے اور تاجر برادری کا ملکی ترقی میں کلید ی کردار ہے، ڈی جی رینجرز سندھ