پاکستان کے بہترین تشخص کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے: چودھری شجاعت
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ذاتی مفادات پر قومی مفادات کو ترجیح دیں، پاکستان کا جو بہترین تشخص ابھرا ہے، اسے ذاتی مفادات اور سیاست کے بھینٹ نہ چڑھایا جائے۔
نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین سے پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے ملاقات کی جس میں پارٹی کے تنظیمی امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی، پارٹی ترجمان مصطفیٰ ملک نے موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔
ملاقات کرنے والے سینئر رہنماؤں میں چودھری شافع حسین، چودھری سالک حسین، ڈاکٹر محمد امجد، طارق حسن اور مسز فرخ خان شامل تھے، رضوان صادق، مہرین ملک، ڈاکٹر رحیم اعوان، انیلہ چودھری، چودھری جہانگیر، تلبیہ بخاری، عاطف مغل اور یاسر عرفات بھی اس موقع پر موجود تھے۔
بھارت اور چین کے درمیان 5 سال بعد براہِ راست پروازوں کی بحالی
مسلم لیگی رہنماؤں نے پارٹی سیکرٹری جنرل طارق حسن کی وزیراعلیٰ سندھ کے بطور معاون خصوصی تقرری پر قیادت کو مبارکباد پیش کی، چودھری شجاعت حسین نے پارٹی امور اور تنظیم سازی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
صدر پاکستان مسلم لیگ چودھری شجاعت حسین نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر نصیر مینگل سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بلوچستان کی صورتحال پر بات چیت کی۔
چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ذاتی مفادات پر قومی مفادات کو ترجیح دیں، عسکری و سیاسی قیادت نے مل کر اپنی مثبت شناخت کا مرحلہ جیت لیا، پاکستان کا جو بہترین تشخص ابھرا ہے، اسے ذاتی مفادات اور سیاست کے بھینٹ نہ چڑھایا جائے، سب کو ریاست کے مفادات کا تحفظ کرنا ہوگا، سفارتی محاذ پر کامیابی بہت بڑا چیلنج تھا، جسے سپہ سالار اور حکومت نے ملکر عبور کیا، اب اندرونی مسائل اور سیاسی نفرت سے نمٹنا بھی ضروری ہے۔
وزیر توانائی نے بجلی کی اضافی پیداوارکو بجلی مہنگی ہونے کی وجہ قرار دے دی
انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات لمحہ فکریہ ہیں، بلوچستان کے مسائل ہر مرہم رکھنے کی ضرورت ہے، قومی قیادت مسائل کا حل ڈھونڈے، بلوچستان میں دہشت گردی کا خاتمہ اولین ترجیح ہونی چاہئے، بھارت بلوچستان میں نفرت پھیلا رہا اور دہشت گردی میں ملوث ہے۔
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ بلوچستان میں فورسز کے جوانوں، عام شہریوں کی شہادتوں پر غمزدہ ہوں، بلوچستان میں پائیدار امن ہی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہو سکتا ہے، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر بلوچستان کے معاملات کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔
موٹررجسٹریشن منتقلی میں تاخیر پر جرمانہ دینا ہو گا، قانون میں ترمیم،60دن تک تاخیر پر 10ہزار روپے جرمانہ
ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے دور میں بلوچستان کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے ترجیحی اقدامات کئے، بلوچستان پر پارلیمانی کمیٹی نے جامع سفارشات مرتب کی تھیں، ان سے رہنمائی لے کر بلوچستان مسئلے کا حل نکل سکتا ہے۔
صدر پاکستان مسلم لیگ نے مزید کہا کہ ماضی کی طرح بلوچستان میں قیام امن اور اس کی ترقی کے لئے کردار ادا کرنے کو تیار ہوں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: چودھری شجاعت حسین نے پاکستان مسلم لیگ بلوچستان میں ذاتی مفادات
پڑھیں:
پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔