وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے کنٹری بیوٹری پنشن اسکیم باقاعدہ طور پر نافذ کر دی ہے، جس کے تحت یکم جولائی 2024 کے بعد بھرتی ہونے والے ملازمین اس نئے نظام کے تحت آئیں گے۔

یہ اصلاحات پاکستان کے پنشن سسٹم میں ایک بڑی تبدیلی قرار دی جا رہی ہیں۔

نئی اسکیم کی تفصیلات

وزارتِ خزانہ کے ریگولیشن ڈپارٹمنٹ نے فیڈرل گورنمنٹ ڈیفائنڈ کنٹری بیوشن (FGDC) پنشن فنڈ اسکیم رولز 2024 جاری کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کا اہم فیصلہ، فیملی پنشن بحال

اس نئے نظام کے تحت وفاقی ملازمین اپنی تنخواہ کا 10 فیصد پنشن فنڈ میں جمع کرائیں گے، جبکہ حکومت ان کے لیے 12 فیصد اضافی حصہ دے گی — یوں مجموعی شراکت 22 فیصد ہو گی۔

یہ اسکیم پرانے پنشن ماڈل کی جگہ لے گی اور اسے پبلک فنانس مینجمنٹ ایکٹ 2019 کے تحت نافذ کیا گیا ہے۔ نظام کو والنٹری پنشن سسٹم رولز 2005 اور نان بینکنگ فنانس کمپنیز ریگولیشن 2008 کے تحت ریگولیٹ کیا جائے گا۔

اطلاق اور دائرہ کار

اس اسکیم کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے سول سرکاری ملازمین اور سول ڈیفنس اہلکاروں پر ہوگا، جبکہ مسلح افواج کے اہلکاروں کے لیے اس کا نفاذ یکم جولائی 2025 سے متوقع ہے، تاہم اس پر عملدرآمد ابھی باقی ہے۔ موجودہ سرکاری ملازمین اس اسکیم سے متاثر نہیں ہوں گے اور ان کے لیے پرانا پنشن نظام برقرار رہے گا۔

مالی اثرات اور پس منظر

حکومت نے اس نئے نظام کے لیے مالی سال 2024-25 میں 10 ارب روپے اور 2025-26 کے لیے 4.

3 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ: طلاق یافتہ بیٹی کی پنشن پر اہم فیصلہ آگیا

یہ اصلاحات آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی سفارشات پر کی گئی ہیں تاکہ تیزی سے بڑھتے ہوئے پنشن اخراجات کو قابو میں لایا جا سکے، جو 2024-25 میں 1.05 کھرب روپے تک پہنچنے کا تخمینہ ہے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 29 فیصد زیادہ ہے۔

نظام کی نگرانی اور تحفظات

پنشن فنڈز کی انتظامیہ مجاز فنڈ منیجرز کے سپرد ہوگی، جبکہ اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو (AGPR) جمع پونجی، ریکارڈ کیپنگ اور منتقلی کا ذمہ دار ہوگا۔

ملازمین ریٹائرمنٹ سے قبل رقم نہیں نکال سکیں گے، تاہم ریٹائرمنٹ پر زیادہ سے زیادہ 25 فیصد رقم نکالنے کی اجازت ہوگی۔ باقی رقم 20 سال یا 80 سال کی عمر تک سرمایہ کاری کے طور پر رکھی جائے گی۔

وزارتِ خزانہ پنشن فنڈ مینیجرز کے ساتھ الیکٹرانک ٹرانسفر سسٹم اور انشورنس کوریج کو یقینی بنائے گی، تاکہ ملازمین کی موت یا معذوری کی صورت میں تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پنشن پنشن فنڈ کنٹری بیوٹری پنشن اسکیم ملازمین ریٹائرمنٹ وفاقی حکومت

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کنٹری بیوٹری پنشن اسکیم ملازمین ریٹائرمنٹ وفاقی حکومت کے لیے کے تحت

پڑھیں:

چین: شادی کرو اور کیش انعام پاؤ، منفرد اسکیم متعارف

چین: شادی کرو اور کیش انعام پاؤ، منفرد اسکیم متعارف

چین(ویب ڈیسک) تیزی سے کم ہوتی شادیوں کی شرح پر قابو پانے کے لیے حکومت ایک بار پھر متحرک ہوگئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے مشرقی شہر نِنگبو میں شادی کرنے والے جوڑوں کے لیے خصوصی انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایسے جوڑے جو 28 اکتوبر سے 31 دسمبر کے درمیان شادی رجسٹرڈ کرائیں گے انہیں شادی کے خرچ کے کیش واؤچرز دیے جائیں گے جس کا مقصد نوجوانوں کو شادی اور بچے پیدا کرنے کی طرف دوبارہ مائل کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال چین میں شادیوں کی تعداد 20 فیصد کم ہوئی جو اب تک کی سب سے بڑی سالانہ کمی ہے۔ شادی اور خاندان شروع کرنے میں کم دلچسپی کی وجہ بچوں کی پرورش اور تعلیم کے بڑھتے اخراجات کو قرار دیا جاتا ہے۔

سول افیئرز ڈپارٹمنٹ نے اپنی آفیشل وی چیٹ پوسٹ میں بتایا کہ نئے شادی شدہ جوڑے ایک ہزار یوآن(تقریباً 40 ہزار پاکستان روپے) مالیت کے واؤچرز حاصل کر سکتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ کیش واؤچرز محدود تعداد میں ہیں اس لیے پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر جاری کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ چینی حکام کے لیے شادی اور بچوں کی پیدائش میں دلچسپی بڑھانا ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے کیوں کہ چین کی آبادی 1.4 ارب ہے مگر بہت تیزی سے بوڑھی ہو رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چین: شادی کرو اور کیش انعام پاؤ، منفرد اسکیم متعارف
  • وفاقی آئینی عدالت: یوٹیلیٹی اسٹور ملازم کی برطرفی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی
  • لکی انوسٹمنٹس کا ففتھ پلر فیملی تکافل کے ساتھ معاہدہ
  • کیا نظام بدل گیا ہے؟
  • حکومت نجی شعبے کی شمولیت کے لیے پرعزم ہے: محمد اورنگزیب
  • ٹریفک  قوانین کی خلاف  ورزی  پر سخت  جرمانے  ‘ پابندیاں  نافذ ‘ عوام  کی حفاظت  یقینی  بنارہے ہیں : مریم  نواز
  • روس ایران کیساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتا ہے، ماسکو
  • کوئٹہ، حکومت کیجانب سے سڑکیں بند، ٹریفک کا نظام درہم برہم
  • کراچی سمیت ملک بھرکےلیےبجلی کا نیا ٹیرف
  • رواں سال خیبرپختونخوا میں قتل، اقدام قتل اور اغواء کے واقعات میں تشویشناک اضافہ