جنوب مغربی چین میں خوفناک لینڈ سلائیڈ: 4 افراد ہلاک، 17 پھنس گئے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
بیجنگ: چین کے جنوب مغربی صوبے گوئژو میں شدید لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 17 افراد ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔
یہ واقعہ جمعرات کے روز دا فنگ کاؤنٹی میں پیش آیا، جہاں پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
چینی سرکاری خبر ایجنسی شِنہوا کے مطابق، دا فنگ کاؤنٹی کے دو مختلف علاقوں — چانگشی اور گووا — میں دو الگ الگ لینڈ سلائیڈز ہوئیں، ایک رات 3 بجے اور دوسری صبح 9 بجے۔ ان واقعات میں بالترتیب دو اور انیس افراد ملبے تلے دب گئے۔
چینی نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کی فضائی ویڈیو میں دکھایا گیا کہ کیچڑ نے پورے گاؤں کو ڈھانپ لیا ہے، کھیت مٹی میں دفن ہو گئے ہیں اور پانی پہاڑ کے دامن میں جمع ہو گیا ہے۔
حکومت نے اس قدرتی آفت کے بعد جغرافیائی ہنگامی حالات کے لیے لیول II ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا ہے، جبکہ وزارت قدرتی وسائل نے ریسکیو آپریشن میں مدد کے لیے ایک ماہر ٹیم روانہ کر دی ہے۔ تاہم وزارت ایمرجنسی مینجمنٹ نے کہا ہے کہ پہاڑی علاقہ “بلند اور دشوار گزار” ہے جس کی وجہ سے امدادی کارروائیاں مشکل ہو رہی ہیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشیں اور سیلاب، 50 افراد ہلاک
امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی۔
مقامی حکام نے بتایا کہ ٹیکساس میں گوادالوپے دریا کے کنارے شدید بارشوں کے نتیجے میں اچانک سیلاب آ گیا، مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 50 تک جاپہنچی۔ مرنے والوں میں 28 بالغ اور 15 بچے شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سمرکیمپ سے 27 لڑکیوں سمیت کئی افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ متاثرہ علاقوں سے ساڑھے آٹھ سو سے زائد افراد کو ریسکیو کرلیا گیا
امریکی صدرکا کہنا ہے ٹرمپ انتظامیہ ٹیکساس انتظامیہ کے ساتھ مل کرکام کررہی ہے ۔ میلانیا اورمیں سانحے سے متاثرہ ہونے والے تمام خاندانوں کے لیے دعاگو ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے طوفانی سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں وزیراعظم نے ٹیکساس میں طوفانی سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ریسکیو ٹیمیں فلڈ میں پھنسے لوگوں کی جانیں بچانے میں کامیاب ہوں گی۔
Post Views: 2