بیجنگ: چین کے جنوب مغربی صوبے گوئژو میں شدید لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 17 افراد ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔ 

یہ واقعہ جمعرات کے روز دا فنگ کاؤنٹی میں پیش آیا، جہاں پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

چینی سرکاری خبر ایجنسی شِنہوا کے مطابق، دا فنگ کاؤنٹی کے دو مختلف علاقوں — چانگشی اور گووا — میں دو الگ الگ لینڈ سلائیڈز ہوئیں، ایک رات 3 بجے اور دوسری صبح 9 بجے۔ ان واقعات میں بالترتیب دو اور انیس افراد ملبے تلے دب گئے۔

چینی نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کی فضائی ویڈیو میں دکھایا گیا کہ کیچڑ نے پورے گاؤں کو ڈھانپ لیا ہے، کھیت مٹی میں دفن ہو گئے ہیں اور پانی پہاڑ کے دامن میں جمع ہو گیا ہے۔

حکومت نے اس قدرتی آفت کے بعد جغرافیائی ہنگامی حالات کے لیے لیول II ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا ہے، جبکہ وزارت قدرتی وسائل نے ریسکیو آپریشن میں مدد کے لیے ایک ماہر ٹیم روانہ کر دی ہے۔ تاہم وزارت ایمرجنسی مینجمنٹ نے کہا ہے کہ پہاڑی علاقہ "بلند اور دشوار گزار" ہے جس کی وجہ سے امدادی کارروائیاں مشکل ہو رہی ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

واشنگٹن میں فائرنگ، اسرائیلی سفارتخانے کے 2 اہلکار ہلاک

الجزیرہ کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی رات اس وقت پیش آیا جب کیپیٹل یہودی میوزیم کے باہر ایک تقریب جاری تھی۔ نامعلوم حملہ آور نے باہر موجود دو افراد کو گولیاں مار دیں۔ اسلام ٹائمز۔  امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں فائرنگ کے ایک واقعے میں اسرائیلی سفارت خانے کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی رات اس وقت پیش آیا جب کیپیٹل یہودی میوزیم کے باہر ایک تقریب جاری تھی۔نامعلوم حملہ آور نے باہر موجود دو افراد کو گولیاں مار دیں۔ امریکی سکیورٹی چیف نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں افراد اسرائیلی سفارتی عملے کے رکن تھے۔ ٹرمپ انتظامیہ کی سابق ہوم لینڈ سکیورٹی ڈائریکٹر کرسٹی نوم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ "ہم اس گھناؤنے حملے کے ذمہ دار کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔" تاحال حملے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، واشنگٹن پولیس نے سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں کوروناوائرس سے 4 افراد ہلاک
  • آسٹریلیا میں سیلابی طوفان کی تباہ کاریاں، ہزاروں پھنس گئے، تین ہلاک
  • یمن : حوثیوں کے خفیہ اسلحہ گودام میں دھماکہ ، 19 افراد ہلاک
  • امریکا، چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک
  • چین ، ساتواں چائنا مغربی بین الاقوامی سرمایہ کاری اور تجارتی میلہ شروع 
  • واشنگٹن: میوزیم کے باہر فائرنگ، 2 افراد ہلاک
  • واشنگٹن میں فائرنگ، اسرائیلی سفارتخانے کے 2 اہلکار ہلاک
  • موٹروے پر خوفناک حادثہ، بس کی ٹکر سے 4 افراد جاں بحق،20 زخمی
  • دوران سفر ڈرائیور کی نیند خوفناک حادثے کا سبب بن گئی، 4 افراد جاں بحق، 14 زخمی