اسپینش فٹبال کلب ‘ایتھلیٹک بلباؤ’ کا فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
اسپین کے فٹبال کلب ‘ایتھلیٹک بلباؤ’ نے ‘مایورکا’ کے خلاف میچ سے قبل فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔
تقریب کے دوران اسپین کے باسک ریجن میں مقیم 11 فلسطینی پناہ گزین اور یو این آر ڈبلیو اے کے نمائندے سان مامیس اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں داخل ہوئے جہاں شائقین نے فلسطینی پرچم لہرائے اور کھڑے ہوکر ان کا استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیے: ’غزہ میں نسل کشی بند کرو‘، یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد کا احتجاج، لندن میں گرفتاریاں
اسی دوران اسٹیڈیم کی بڑی اسکرینوں پر ‘ایتھلیٹک فلسطین کے ساتھ ہے۔ نسل کشی بند کرو’ کا پیغام دکھایا گیا۔
تقریب میں شریک افراد میں ہنی تھالجیہ بھی شامل تھیں، جو فلسطینی ویمنز نیشنل فٹبال ٹیم کی سابق کپتان اور بانی ہیں۔
یہ مظاہرہ ایتھلیٹک کلب فاؤنڈیشن اور یو این آر ڈبلیو اے اِسکادی کے جاری منصوبے کا حصہ ہے جس کا آغاز اکتوبر میں کیا گیا تھا۔ اس تعاون کے تحت شام میں موجود تقریباً 8 ہزار فلسطینی پناہ گزین بچوں کو 16 اسکولوں میں جسمانی تعلیم کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احتجاج غزہ فٹ بال فلسطین.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
پوپ لیو کا فلم بینی میں کمی پر اظہار تشویش، اپنی پسندیدہ فلمیں بھی بتادیں
پوپ لیو نے ویٹیکن میں ہالی ووڈ کے معروف اداکاروں اور فلم سازوں سے ملاقات کی اور فلمی سنینما کے کم ہوتے رجحان پر افسوس کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: میڈونا کی پوپ لیو سے اپیل: غزہ کا فوری دورہ کریں، بچے متاثر ہو رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ سینما کو بچانے اور فلم دیکھنے کے مشترکہ تجربے کو برقرار رکھنے کے لیے مزید اقدامات کیے جانے چاہییں۔
اس ملاقات میں اداکارہ کیٹ بلانچٹ، مونیکا بیلیوچی، کرس پائن اور ویگو مورٹنسن کے علاوہ ایوارڈ یافتہ ہدایتکار اسپائک لی، گس وان سینٹ اور سالی پوٹر بھی شامل تھے۔
پوپ لیو پہلے امریکی پوپ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سنیما ایک اہم امید کی ورکشاپ ہے جو عالمی غیر یقینی صورتحال اور ڈیجیٹل دباؤ کے وقت انسانیت کے گہرے سوالات سامنے لاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سنیما گھروں کی تعداد کم ہو رہی ہے اور کئی شہروں اور محلے سے انہیں ہٹایا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیے: پوپ لیو کا دنیا بھر میں جنگیں روکنے کا مطالبہ
پوپ نے اداروں پر زور دیا کہ وہ سنیما کی سماجی اور ثقافتی اہمیت کو برقرار رکھنے میں تعاون کریں اور اسے ختم نہ ہونے دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فلمی صنعت کو الگورتھمز کی محدود سوچ سے بچانا ضروری ہے تاکہ کہانیاں صرف مالی فائدے یا رجحانات تک محدود نہ رہیں۔
پوپ لیو نے فلم سازوں سے کہا کہ وہ تشدد، جنگ، غربت اور تنہائی جیسے موضوعات کا ایمانداری سے سامنا کریں اور اچھی سینما درد کو استعمال نہیں کرتی بلکہ اسے سمجھتی اور پیش کرتی ہے۔
مزید پڑھیں: امریکا کے ایران پر حملوں کے بعد پوپ لیو کا ردعمل بھی سامنے آگیا
ملاقات کے دوران پوپ نے نہ صرف اداکاروں اور ہدایتکاروں کی تعریف کی بلکہ فلم بنانے والے پس پردہ کارکنان کی محنت کو بھی سراہا اور کہا کہ فلم سازی ایک اجتماعی کوشش ہے جس میں کوئی بھی اکیلا نہیں ہے۔
پوپ کی پسندیدہ فلمیںملاقات کے اختتام پر مہمانوں نے پوپ سے ذاتی طور پر ملاقات کی اور تحائف پیش کیے، جن میں اسپائک لی نے انہیں نیو یارک نِکس باسکٹ بال شرٹ ’پوپ لیو 14‘ تحفے میں دی۔
یہ بھی پڑھیے: پوپ لیو چہاردہم: ایک ارب 40 کروڑ کیتھولک عیسائیوں کے نئے روحانی پیشوا کون ہیں؟
ملاقات سے پہلے ویٹیکن نے پوپ کی پسندیدہ 4 فلموں کی فہرست بھی شیئر کی جن میں رابرٹ وائز کی ’دی ساؤنڈ آف میوزک‘، فرینک کیپرا کی ’اِٹ از اے ونڈر فل لائف‘، رابرٹ ریڈفورڈ کی ’آرڈینری پیپل‘ اور روبیرٹو بینینی کی جذباتی دوسری جنگ عظیم کی ڈرامائی فلم لائف از بیوٹی فل شامل تھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پوپ لیو پوپ لیو اور ہالی ووڈ پوپ لیو چہاردہم پوپ لیو کی پسندیدہ فلمیں پوپ لیو کی فلمی ستاروں سے ملاقات