ملکی مزاحمت کو غیر مسلح کرنے کیلئے لبنانی فوج و سکیورٹی فورسز کو 230 ملین ڈالر کی امریکی امداد
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
واشنگٹن و بیروت میں ذرائع سے نقل کرتے ہوئے کینیڈین خبررساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ امریکی حکومت نے لبنانی مزاحمتی محاذ کو غیر مسلح کرنیکی اپنی کوششوں کو آگے بڑھاتے ہوئے لبنانی فوج و سکیورٹی فورسز کیلئے 230 ملین ڈالر کی امداد مختص کرنیکا اعلان کیا ہے اسلام ٹائمز۔ روئٹرز نے لبنانی و امریکی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس رقم میں سے 190 ملین ڈالر فوج اور 40 ملین ڈالر اندرونی سکیورٹی فورسز کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔ ذرائع نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس فنڈنگ سے لبنانی سکیورٹی فورسز کو داخلی سلامتی کو برقرار رکھنے کا موقع ملے گا تاکہ فوج "دیگر اہم مشنز" پر توجہ مرکوز کر سکے۔ اس بارے کانگریس کے ایک ڈیموکریٹک ممبر نے بھی روئٹرز کو بتایا کہ "لبنان جیسے چھوٹے ملک کے لئے یہ ایک بڑی و اہم رقم ہے"!
رپورٹ کے مطابق اس بارے امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے بھی حزب اللہ لبنان کے غیر مسلح کئے جانے کی امریکی کوششوں کو "لبنانی فوج کی حمایت" قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ افواج پورے لبنان میں ملکی خودمختاری کو برقرار رکھنے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے کام کر رہی ہیں!
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز ملین ڈالر
پڑھیں:
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔