data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

خیرپور (جسارت نیوز ) خیرپورکوپاکستان کا مثالی شہر بنانے کے سلسلے میں اہم اجلاس منعقدشہری علاقوں سے غیرقانونی قبضے خالی کرانے اوربھینسوں کے باڑے شہر سے باہرمنتقل کرنے سمیت اہم فیصلے کرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق خیرپور کو پاکستان کامثالی شہر بنانے کے سلسلے میں میونسپل کمیٹی کے سٹیزن ہال میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں میونسپل کمیٹی کے کونسلرزکے علاوہ معروف تاجر معززین شہرصحافی اور سماج سدھارک تنظیموں کے رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس کی صدارت میونسپل کمیٹی کے عوام دوست چیئرمین ڈاکٹریارمحمد پھلپوٹو نے کی ۔اجلاس میں شہر کے مرکزی علاقوں اور سڑکوں کی فٹ پاتھوں سے غیر قانونی قبضے خالی کرانے شہریوں کو وافر مقدار میں پینے کاپانی صاف و شفاف پانی مہیا کرنے گوشت و مچھلی مارکیٹ اور بھینسوں کے باڑے شہر سے باہر منتقل کرنے بھاری وزنی گاڑیوں کے شہر میں داخل ہونے پر بندش عائد کرنے کافیصلہ کرلیا گیا۔ اس سلسلے میں ایک بااختیار فورم بناکر اس فورم کے پلیٹ فارم سے آواز بلند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈاکٹریارمحمد پھلپوٹو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھینسوں کے باڑوں نے شہر میں گندگی پھیلائی ہے جبکہ مچھلی اور گوشت مارکیٹ شہر کے وسطی علاقوں میں ہونے کے باعث شہر میں بدبو اور تعفن پھیلتا ہے جبکہ غیر مقامی افراد کاروبار کے بہانے شہر کی سڑکوں کی فٹ پاتھوں پر قبضہ کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پنج گلہ چوک، شاہی بازار اور دیگر مصروف ترین سڑکوں پر لوگ قبضے جمائے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے شہری سخت پریشان ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شہری تنظیموں کے رہنما تاجر قانون دان اور خیرپور دوست لوگ تعاون کریں گے تو ہم خیرپور شہر کو ملک کا مثالی شہر بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ اجلاس میں چیف میونسپل آفیسر غلام قادر تْنیو،فیاض خمیسانی ایڈووکیٹ،نویداحمد میمن، انجمن تاجران کے صدر عاشق حسین عباسی ،سیدہ بی بی مونا شاہ، سید صغیر حسین زیدی ایڈووکیٹ ،ریٹائرڈ ڈی ایچ او ڈاکٹرمحمد حسین ابڑو، غازی پریل شاہ،مولانا عبدالکریم مری پریس کلب خیرپور کے سرپرست اعلیٰ خان محمد خان،صحافی عامر عباسی،جمیل احمد جویو،کامریڈ شہباز پھلپوٹو اور میونسپل کمیٹی کے کونسلر شریک ہوئے۔

جسارت نیوز سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میونسپل کمیٹی کے

پڑھیں:

جڑواں شہروں میں چینی کا بحران، قیمتیں قابو سے باہر

اسلام آباد اور راولپنڈی میں مقامی چینی ناپید ہونے لگی، انتظامیہ مکمل ناکام
دکاندار سرکاری ریٹ کے برعکس من چاہے نرخوں پر چینی فروخت کرنے لگے

جڑواں شہروں میں مقامی چینی ناپید ہونے لگی، دکاندار سرکاری ریٹ کے برعکس من چاہے نرخوں پر چینی فروخت کرنے لگے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں چینی کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں انتظامیہ مکمل ناکام دکھائی دے رہی ہے ۔پورٹ کے مطابق جڑواں شہروں میں چینی کے سرکاری نرخ تو 179 روپے فی کلو مقرر ہیں لیکن چینی کسی بھی دکان پر دستیاب نہیں، مارکیٹ میں بیرون ممالک سے درآمد کی گئی باریک پاؤڈر نما چینی کو بھی متعارف کرایا گیا ہے لیکن باریک چینی خریدنے پر گاہک رضا مند نہیں۔دوسری جانب کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں سرکاری ریٹ 173 روپے فی کلو پر چینی سپلائی کی جائے تو ہم بھی مقررہ نرخ 179 روپے کلو فروخت کے لیے تیار ہیں، ضلعی انتظامیہ ہمیں یہ بتا دے تھوک ریٹ 173 روپے فی کلو پر چینی کس ہوسیلر کے پاس دستیاب ہے۔ایسوسی ایشن کی جانب سے مہنگی چینی خرید کر کم ریٹ پر فروخت کرنے سے معذرت کرتے کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ گاڑیوں اور اتوار بازاروں میں سستی چینی کے اسٹال لگائے، ہمیں تھوک میں چینی 187 روپے کلو ملتی ہے او ر 12 روپے فی کلو ہمارا خرچہ ہے۔کریانہ ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ آج ڈیزل کے نرخوں میں اضافے سے لوڈنگ ان لوڈنگ ٹرانسپورٹیشن ریٹ مزید بڑھ گئے ہیں، پیر سے چینی اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا۔ادھر ملتان کی عام مارکیٹوں میں چینی 185 سے 188 روپے، پشاور میں 210 روپے ،فیصل آباد مارکیٹ میں 190 روپے جبکہ لاہورمیں 190 سے 200 روپے اور کوئٹہ میں پرچوں کی دکانوں میں چینی 220 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قائمہ کمیٹی اجلاس ،چانسلر اردو یونیورسٹی ،رکن کمیٹی سبین غوری میں تلخ کلامی
  • پیٹرولیم ڈویژن حکام سوئی سے نکلنے والی گیس کے اعداد و شمار نہ دے سکے
  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، وزارتِ داخلہ کیلئے 10 کروڑ 3 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور
  • ماہ رنگ بلوچ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر اہم پیشرفت
  • وارثت خدائی حکم ہے، حق دلانا ریاستی ذمے داری ہے، عدالتی فیصلہ
  • گلگت بلتستان اپیکس کمیٹی کا اجلاس، امن و امان بہتر بنانے کا عزم
  • سی ڈی اے کے پلاٹوں کی جعلی الاٹمنٹ اور بار بار ٹرانسفر پر سینیٹ کمیٹی برہم؛ ایک پلاٹ پانچ بار کیسے منتقل ہوا؟ جواب نہ مل سکا
  • جڑواں شہروں میں چینی کا بحران، قیمتیں قابو سے باہر
  • شبھمن گل گردن کی انجری کے باعث اسپتال منتقل، میچ سے باہر ہونے کا امکان
  • ملتان، ڈاکٹر پرویز اقبال ایم ڈبلیو ایم چوک قذافی یونٹ کے صدر منتخب، ضلعی آرگنائزر عون رضا نے حلف لیا