پاکستان کو خطے کا پرکشش سرمایہ کاری مرکز بنایا جائے گا، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی معیشت اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم اجلاس میں مجموعی اقتصادی صورتحال، براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی میں نجی شعبہ کلیدی کردار ادا کرے گا اور اس کی بھرپور شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا۔
شہباز شریف نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ہدایت دی کہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے پرکشش ملک بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ مثبت معاشی رجحان اس بات کا عکاس ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستانی معیشت پر اعتماد کرتے ہیں۔ حکومت عوامی فلاح و بہبود اور روزگار کے نئے مواقع بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری کے تمام وسائل استعمال کرے گی۔
وزیراعظم نے زور دیا کہ شفافیت، عالمی معیار کی معاشی پالیسیوں کی تشکیل اور ان پر فوری عمل درآمد کے ذریعے پاکستان کو خطے میں سرمایہ کاری کے ایک اہم مرکز کے طور پر ابھارا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جاری معاشی و اقتصادی اصلاحات نے معیشت کو نئی سمت دی ہے اور شفاف پالیسیوں کی بدولت پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ تجارت کے فروغ کو بھی حکومتی پالیسی کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اجلاس میں توانائی، انفراسٹرکچر، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صنعتی شعبے میں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری کے کہا کہ
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :