گورنر سندھ نے افسران کو یاد دلایا کہ ان کے ہاتھ میں اختیار ہے اور اللہ تعالیٰ ان سے اس کا حساب لے گا، آپ زندگی کے نشیب و فراز دیکھ چکے ہیں، اب عوامی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ اللہ نے آپ کو موقع دیا ہے، ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان کو سب سے زیادہ معاشی استحکام کی ضرورت ہے اور اس کے لیے ٹیکس کلیکشن اور ریونیو کے نظام کو عوامی اعتماد کے قابل بنانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو سنوارنے کا وقت آپ کو ملا ہے، لہٰذا اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) میں 44ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس (MCMC) کی تقسیمِ اسناد کی تقریب میں بطورِ مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن سمیت اعلیٰ سرکاری افسران اور کورس کے شرکاء نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کامیابی وہی ہے جس کا ضمیر مطمئن ہو۔ پاکستان بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا، اس کی قدر ہم سب پر لازم ہے۔ انہوں نے پاکستانیوں کی عالمی سطح پر کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بینک، سعودی اسٹیٹ بینک اور ایمریٹس ایئرلائن میں پاکستانیوں کی خدمات باعثِ فخر ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی ٹیلنٹ ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کر سکتا ہے، بشرطیکہ ہم اس کی قدر کریں۔ تعلیم کے شعبے پر بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ دو کروڑ بچے اسکول نہیں جاتے جبکہ تین کروڑ بچے بغیر ناشتے اسکول جاتے ہیں۔ اس ضمن میں "گورنر انیشیٹیوز" کے تحت ہزاروں بچوں کو ناشتہ فراہم کیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گورنر سندھ نے کرتے ہوئے نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

غیر قانونی سگریٹس معاشی ومالی استحکام کیلیے خطرہ بن گئے

اسلام آباد:

غیر قانونی سگریٹس کی بڑھتی تجارت معیشت کیلیے چیلنج جبکہ مالی استحکام کیلیے خطرہ بن گئی۔

ماہرین کے مطابق قانونی کاروبارکرنیوالی تمباکوکمپنیاں سالانہ تقریباً 270 ارب روپے ٹیکس اداکرتی ہیں،جبکہ سگریٹ کی بلیک مارکیٹ قومی خزانے کو سالانہ 400 ارب روپے سے زائد نقصان پہنچارہی، جس سے مالی خسارہ بڑھنے کے علاوہ باضابطہ معیشت میں مسابقت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

معاشی مبصر اسامہ صدیقی کے مطابق غیرقانونی سگریٹس کی بڑھتی فروخت اور اس سے جڑی ٹیکس چوری سرمایہ کاروں کیلیے پیغام ہے کہ قوانین  باآسانی نظراندازکیے جا سکتے ہیں، جس سے قانونی تجارت کرنیوالوں کامعیشت پر اعتمادمتزلزل ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم خاص شعبہ تمباکو میں ٹیکس چوری پر قابو پانے کیلیے بنایاگیا،کمزور نفاذکے باعث مارکیٹس میں غیر قانونی سگریٹس کی بھرمار ہے، اس کے تدارک کیلیے تقسیم کے مراکز اور ریٹیل نیٹ ورکس کا مستقل اور ہدفی کریک ڈاؤن ناگزیر ہے، غیر قانونی تجارت پر موثرکنٹرول ہی ٹیکس بیس بڑھانے کا تیز ترین طریقہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان خطے میں ایک عظیم ملک کے طور پر ابھر رہا ہے، گورنر سندھ
  • پاکستان خطے میں ایک عظیم ملک کے طور پر ابھر رہا ہے۔ گورنر سندھ
  • سیاسی حالات اور مہنگائی نے بہت کچھ بدل دیا: گورنر سندھ
  • غیر قانونی سگریٹس معاشی ومالی استحکام کیلیے خطرہ بن گئے
  • حکمران عوام سے جمع کیا گیا ٹیکس درست جگہ استعمال کریں، گورنر سندھ
  • آزاد کشمیر کے موجودہ حالات انتہائی تشویشناک ہیں، دانشمندانہ حکمتِ عملی کی اشد ضرورت ہے: چوہدری محمد سرور
  • آزاد کشمیر کے موجودہ حالات انتہائی تشویشناک ہیں، چوہدری سرور
  • معاشی استحکام اور ٹیکس اصلاحات کا نفاذ حکومت کی ترجیح ہے: سینیٹر محمد اورنگزیب
  •   آج پاکستان کو ایک معاملہ فہم قیادت اور دانشمندانہ حکمت عملی کی شدید ضرورت ہے، چوہدری محمد سرور