اسلام آباد:

اسلام آباد ہائی کورٹ نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کی سیکشن 175C کے تحت مانیٹرنگ مقاصد کے لیے جاری نوٹس کالعدم کرنے کا فیصلہ معطل کردیا، عدالت نے ایف بی آر کو دفعہ 175C کے تحت مانیٹرنگ مقاصد کے لیے نوٹسز جاری کرنے کا اختیار بحال کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف نے معطلی کا حکم سنایا۔ ایف بی آر کی انٹرا کورٹ اپیل میں حافظ احسان احمد کھوکھر ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔

سنگل بینچ نے قرار دیا تھا کہ سیکشن 175C کے تحت صرف وجوہات کے ساتھ نوٹس جاری کیا جا سکتا ہے۔

وکیل ایف بی آر نے دلائل دیے کہ دفعہ 175C کے تحت نوٹس صرف مانیٹرنگ مقاصد کے لیے ہیں، کوئی تعزیری اثر نہیں، سنگل جج نے قانون میں ایسی شرائط شامل کردیں جو قانون میں موجود ہی نہیں، پولٹری سیکٹر کو بھی مانیٹرنگ کے دائرے میں لایا گیا، مانیٹرنگ کے نتیجے میں کوئی منفی حکم آئے تو ٹیکس دہندہ کو دفاع کا پورا موقع دیا جائے گا۔

وکیل ایف بی آر کے مطابق پولٹری کے بزنس میں 25 ارب روپے کی سیل کے ساتھ صرف اڑھائی فیصد ٹیکس ادائیگی کی گئی، اس صورتحال میں صرف مانیٹرنگ مقاصد کے لیے نوٹس کا اجرا ایف بی آر کا اختیار ہے۔

عدالت نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مانیٹرنگ مقاصد کے لیے 175C کے تحت ایف بی آر

پڑھیں:

ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کو نوٹس جاری کر دیا

طلال چوہدری—فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیرِ مملکت برائے امور داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کو نوٹس جاری کر دیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق طلال چوہدری کے پی پی 116 کے دورے اور میڈیا ٹاک پر نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے وفاقی وزیر کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا ہے۔

الیکشن کمیشن پنجاب کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نوٹس کے ذریعے طلال چوہدری سے 2 روز میں جواب طلب کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت نے کالعدم ٹی ایل پی کے خلاف دیگر صوبوں میں کارروائی کے لیے وفاق سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا
  • انجینیئر رشید کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کی اجازت دینے کے مطالبے پر "این آئی اے" کو نوٹس جاری
  • 25 کروڑ ڈالر مالیت کے پانڈا بانڈز جاری کرنے کا منصوبہ تیسری بار مؤخر
  • آئینی عدالت  میں اپیلوں  کی سماعت لاہور  ہائیکورٹ کا فیصلہ  کالعدم  ‘ پشاور  کا معطل : مزید 2ججز  کا حلف  تعداد  3,7پنچ تشکیل 
  • سی ڈی اے نے مل پور کی آبادی کو غیر قانونی قرار دے کر خالی کرنے کا نوٹس جاری کر دیا
  • وراثت خدائی حکم ہے، وراثت کا حق دلانا ریاستی ذمہ داری ہے، خواتین کی حق وراثت سے متعلق فیصلہ جاری
  • آئینی عدالت نے کنگ ایڈورڈ  یونیورسٹی وائس چانسلر تقرری کے خلاف فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
  • پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل، مزدور کی برطرفی کی اپیل میں سیکیورٹی ڈیپازٹ کی شرط دوبارہ برقرار
  • ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کو نوٹس جاری کر دیا
  • الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کو نوٹس جاری کر دیا