ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان پر اعتماد کر رہے ہیں، قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے پشاور میں پاکستان بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور ملکی معیشت استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے جس سے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان پر اعتماد کر رہے ہیں۔
نوجوان قوت اور سرمایہ کاریقائم مقام صدر نے کہا کہ نوجوان پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہیں اور ان کے تعاون سے ملک مزید ترقی کرے گا۔
سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے مالم جبہ چیئر لفٹ کا ذکر بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں:عظمیٰ بخاری کی شرجیل میمن پر تنقید، بلاول اور یوسف رضا گیلانی کو معتبر قرار دے دیا
دہشتگردی کے خلاف جدوجہدیوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی جدوجہد میں دنیا نے ہمارا ساتھ دیا اور ذاتی دکھ کے باوجود انہوں نے امن اور ترقی کا راستہ اپنایا۔ انہوں نے شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنے کا عزم بھی دہرایا۔
قائم مقام صدر نے پاکستان اور افغانستان کے تاریخی اور جغرافیائی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔
انہوں نے بھارت کو ممبئی حملوں کے بعد مذاکرات اور تعاون کی پیشکش یاد دلاتے ہوئے دیرینہ مسائل کشمیر، سیاچن اور دہشت گردی کے حل پر زور دیا۔
معیشت اور اتحادیوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اتحاد اور حکمت سے معیشت مضبوط ہوگی اور ملک میں ترقی کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان بزنس سمٹ پشاور چیئرمین سینیٹ قائم مقام صدر معیشت یوسف رضا گیلانی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان بزنس سمٹ پشاور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیےفاسٹ ٹریک عدالتیںقائم کی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور امتحانی نظام میں بدعنوانی یا پرچے لیک کرنے جیسے جرائم میں ملوث عناصر کو سخت اور فوری سزا دی جائے گی۔
یہ امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے معاملے پر وزیراعظم مودی کا پہلا عوامی بیان ہے۔ تاہم ان کے ردعمل کے بعد بھی ملک بھر میں جاری طلبہ احتجاج میں کمی نہیں آئی۔ متعدد طلبہ اور سماجی حلقوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت نے اس حساس معاملے پر ردعمل دینے میں اتنی تاخیر کیوں کی۔
دوسری جانب لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے وزیراعظم کے بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت پر تعلیمی نظام کو کمزور کرنے کا الزام عائد کیا۔
راہل گاندھی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ نوجوانوں کے مستقبل کو سب سے زیادہ نقصان موجودہ حکومت نے پہنچایا ہے۔ ان کے مطابق حکومت نے نہ صرف تعلیمی نظام کو تباہ ہونے دیا بلکہ ذمہ دار افراد کو بھی تحفظ فراہم کیا۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے طلبہ کے تین بنیادی مطالبات ہیں، جن میں وزیر تعلیم دھرمندر پردھان کو عہدے سے ہٹانا، طلبہ سے باضابطہ معافی مانگنا اور احتجاج کے دوران طلبہ پر مبینہ تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی شامل ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں تعلیمی اصلاحات اور امتحانی نظام میں شفافیت کے مطالبات کے حوالے سے احتجاجی تحریک جاری ہے۔ حالیہ دنوں میں طلبہ اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد یہ معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ امتحانی پرچے لیک ہونے کے واقعات نے بھارت کے تعلیمی نظام پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔