ہم نے ٹرمپ کے ساتھ جو معاہدہ کیا ہے وہ اجتماعی سوچ اور اتفاقِ رائے سے کیا، یوسف رضا گیلانی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
فائل فوٹو
قائم مقام صدرِ پاکستان یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم نے ٹرمپ کے ساتھ جو معاہدہ کیا ہے وہ اجتماعی سوچ اور اتفاقِ رائے سے کیا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ خارجہ پالیسی وفاق کا معاملہ ہے، بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ اچھی کارکردگی دکھائی، وہ جوان لیڈر ہیں، فارن منسٹری میں مؤثر کام کیا ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینیٹ میں جو بھی آئین سازی ہوتی ہے، باہمی اتفاق رائے سے کرتا ہوں، ملک کو آگے لے جانے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، ہم نے آئینی ترامیم کر کے پارلیمنٹ کو مضبوط کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم آئین کے مطابق چلیں گے تو اس میں کوئی تضاد نہیں ہوگا، امن و امان کی صورتحال پر سوچنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، پاکستان برسوں سے افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: یوسف رضا گیلانی نے کہا
پڑھیں:
لکی انوسٹمنٹس کا ففتھ پلر فیملی تکافل کے ساتھ معاہدہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر) لکی انوسٹمنٹس نے حال ہی میں متعارف کرائے گے لکی اسلامک پنشن فنڈ کے شرکاء کو مفت تکافل کوریج فراہم کرنے کیلئے ففتھ پلر کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔یہ اسٹریٹجک اقدام ریٹائرمنٹ کے بعد محفوظ مستقبل کیلئے بچت کرنے والے افراد کومالی تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی سرمایہ کاری کی مجموعی افادیت میں نمایاں اضافہ ہے۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں دونوں اداروں کی سینئر مینجمنٹ نے شرکت کی اور پاکستانی مارکیٹ میںشریعہ کے مطابق مالی شمولیت کو فروغ دینے کیلئے جامع سلوشنز فراہم کرنے کیلئے مشترکہ عزم کا اظہارکیا۔ باہمی تعاون اور اجتماعی ذمہ داری کے اسلامی اصولوں پر مبنی تکافل کوریج لکی انوسٹمنٹس کی اپنے شرکاء کی خوشحالی کے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے لکی اسلامک پنشن فنڈ کے شرکاء مزید اطمینان محسوس کریں گے کہ ان کی طویل المدّتی بچت کے ساتھ ساتھ کسی اضافی لاگت کے بغیر ان کی فیملی کا تحفظ بھی شامل ہے۔ اس موقع پر لکی انوسٹمنٹس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد شعیب سی ایف اے نے اس ویلیو ایڈڈ سروس کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے کہاکہ ہم نے لکی اسلامک پنشن فنڈز اس مقصد کیلئے متعارف کرایاہے تاکہ لوگ باعزت اور خود مختار ریٹائرمنٹ کی طرف قدم بڑھا سکیں۔ ففتھ پلر کے ساتھ شراکت داری ہمیں ایک قدم آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ سرمایہ کاری کو ضمیر، اخلاقی اصولوں اور امانت داری کے ساتھ جوڑنے کے اپنے عزم پر عمل پیراہوتے ہوئے مفت تکافل کوریج کی فراہمی کے ذریعے ہم نہ صرف اپنے شرکاء کی سرمایہ کاری کا تحفظ کررہے ہیں بلکہ ان کی فیملیز کے مستقبل کو بھی محفوظ بنا رہے ہیں۔ اس موقع پر ففتھ پلر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نصرالصمد قریشی نے کہاکہ لکی انوسٹمنٹس کے ساتھ شراکت داری اخلاقی بنیادوں پر قائم اور شریعہ کے مطابق مالی تحفظ کی رسائی کو توسیع دینے کے ہمارے مشن کاحصہ ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہم لکی اسلامک پنشن فنڈ کے شرکاء کے مالی مستقبل کوجامع اور محفوظ بنانے کیلئے تکافل کوریج فراہم کررہے ہیں۔ لکی اسلامک پنشن فنڈ حال ہی میں متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ فنڈ ریٹائرمنٹ سیونگ سلوشن کے تحت افراد کو شریعہ کے مطابق طویل المدّتی مالی تحفظ فراہم کرنے کی سہولت فراہم کرتاہے۔لکی اسلامک پنشن فنڈ4ذیلی فنڈزایکویٹی ، ڈیبٹ، منی مارکیٹ اور گولڈپر مشتمل ہے۔ لکی انوسٹمنٹس 6ماہ کے مختصر عرصہ میں 4فنڈز متعار کراچکی ہے اور اس وقت اس کے زیرِ انتظام اثاثوں کی مالیت 100ارب روپے سے تجاوز کرچکی ہے۔لکی انوسٹمنٹس یونس برادرز(لکی )گروپ کا حصہ ہے۔ جو پاکستان میں دیانت، جدّت اور مضبوط گورننس کی ایک پہچان رکھتاہے۔یہی اصول اور صلاحیتیں لکی انوسٹمنتس کو ورثے میں ملی ہیں۔ کمپنی کی قیادت سرمایہ کاری کے شعبے میں کئی دہائیوں کے تجربے کے حامل پروفیشنلز کررہے ہیں۔ لکی انوسٹمنٹس کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد شعیب سی ایف اے کا شمار پاکستان میں اسلامک ایسٹ مینجمنٹ کے بانیوں میں ہوتاہے۔ ممتاز شریعہ اسکالر مفتی محمد حسان کلیم ادارے کے شریعہ ایڈوائزر ہیں۔