آزاد کشمیر کی صورتحال پر اوورسیز ممبر اسمبلی محمد اقبال مستعفی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے قریبی ساتھی اور آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اوورسیز ممبر محمد اقبال نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
محمد اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے ذاتی فیصلے کے تحت اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ان کے نزدیک اسمبلی عوامی اعتماد کھو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے مظاہرے میں پولیس اہلکاروں پر تشدد، اہلکار زخمی
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم فیس بک پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ یہ نشست انہیں ان کے قائد عمران خان نے دی تھی جو ان کے لیے اعزاز تھا۔
’۔۔۔مگر اب میں نہیں سمجھتا کہ ایسی اسمبلی کا حصہ رہنے کا کوئی جواز ہے جو جماعت یا عوام کے مفاد میں کام نہ کرے۔‘
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی کشمیر میں احتجاج ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت، مذاکراتی کمیٹی کو مظفرآباد روانگی کا حکم
انہوں نے مزید کہا کہ قیادت کی خواہش تھی کہ وہ اپنی ذمہ داری جاری رکھیں، تاہم انہوں نے ذاتی طور پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔
محمد اقبال کا کہنا تھا کہ وہ اپنی نجی حیثیت میں آزاد کشمیر کے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے اور خاص طور پر ان خاندانوں کی معاونت کریں گے جنہوں نے حالیہ واقعات میں اپنے پیارے کھوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:
محمد اقبال نے دعا کی کہ جلد از جلد مذاکرات کا آغاز ہو تاکہ خطے میں جاری سیاسی بحران کا خاتمہ ہوسکے۔
واضح رہے کہ محمد اقبال 2021 کے عام انتخابات میں مخصوص نشست پر اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے، تاہم آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت کے خاتمے اور 2 وزرائے اعظم کی تبدیلی کے بعد وہ عملاً سیاست سے کنارہ کش ہو چکے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آزاد کشمیر اوورسیز پی ٹی آئی عمران خان محمد اقبال مستعفی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اوورسیز پی ٹی ا ئی محمد اقبال مستعفی محمد اقبال انہوں نے
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.