مریم نواز پنجاب کے حق کے لیے آواز ضرور اٹھائیں گی، خرم دستگیر
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
پاکستان کے سابق وزیر دفاع و خارجہ اور مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ جب بھی پنجاب کے حق کی بات آئے گی تو مریم نواز اس کے لیے آواز ضرور اٹھائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ہر چیز کا علاج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں، اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں، وزیراعلیٰ مریم نواز
وی نیوز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں پنجاب میں سیلاب زدگان کی امداد کے طریقہ کار پر سیاست کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں بھی پنجاب کا حق ہوگا مریم نواز اس کے لیے آواز اٹھائیں گی اور انہیں ایسا کرنا بھی چاہیے کیونکہ پنجاب کا غریب بھی اتنا ہی غریب ہے جتنا سندھ، خیبر پختونخوا یا بلوچستان کا غریب ہے۔
’بڑے بھائی کے حق میں بھی کمی ہوگی تو آواز تو اٹھے گی‘انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب بڑا بھائی ضرور ہے لیکن پانی سمیت اس کے حق میں اگر کوئی کمی کرے گا تو پنجاب سے آواز تو اٹھے گی۔
مزید پڑھیے: آپ ہماری بہن اور بیٹی ہیں، اپنا لہجہ درست کریں، قمر زمان کائرہ کا مریم نواز کو مشورہ
خرم دستگیر نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو قائم کرنے کی تجویز مسلم لیگ نواز نے سنہ 2008 کی مخلوط حکومت میں دی تھی تاہم اب اس کا ڈیٹا قابل اعتبار نہیں ہے کیونکہ یہ ہمیں نہیں بتاتا کہ اس نے ملک کے کتنے افراد کو غربت سے نکالا۔
’صوبے بی آئی ایس پی میں اپنا حصہ ڈالیں‘انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کو قائم ہوئے 17 سال ہو گئے ہیں اور اس دوران 18ویں ترمیم اور قومی وسائل کی تقسیم کے ایوارڈز (این ایف سی) ہو چکے ہیں، وفاق کے وسائل کم اور ضروریات بڑھ گئی ہیں اس لیے صوبوں کو چاہیے کہ اب اپنے بجٹ کے حساب سے بی آئی ایس پی فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں۔
مزید پڑھیں: ’معافی مانگو‘: مریم نواز کے بیان پر پیپلزپارٹی کا سینیٹ سے بھی واک آؤٹ، قانون سازی کے بائیکاٹ کا اعلان
پاکستان کے بڑھتے ہوئے عالمی کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والے خلا کو پر کر رہا ہے۔
’سعودی ولی عہد کا ویژن کمال ہے‘خرم دستگیر نے کہا کہ وہ سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کے ویژن کو سراہتے ہیں جس کے تحت انہوں نے قطر پر اسرائیلی حملے کے فورا بعد تیزی سے صورتحال کو بھانپا اور اس کے چند دنوں کے اندر اندر پاکستان سے دفاعی معاہدہ کر کے اپنے ملک کو مضبوط کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل پاکستان اور سعودی عرب کئی دہائیوں سے بغیر کسی تحریری معاہدے کے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے تھے لیکن اس معاہدے سے پاکستان بننے سے پہلے سے قائم دونوں ممالک کے تعلقات اب باقاعدہ مضبوط ہو گئے ہیں۔
’سعودی عرب سے معاہدے کے باعث پاکستان کی دفاعی پیداوار بڑھے گی‘خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے بعد پاکستان کی معیشت میں بھی بہتری آئے گی اور اس کی دفاعی پیداوار بڑھ جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے: سیلاب اور گندم پر سیاست کرنے والوں کو جواب ملے گا، مریم اورنگزیب کا پیپلزپارٹی پر وار
مسئلہ فلسطین پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں یہ جنگ ختم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے کیونکہ اس وقت کوئی بھی ملک اسرائیل سے لڑنے پر تیار نہیں ہے جس کی وجہ سے اب تک وہ ہزاروں فلسطینی مردوں، عورتوں اور بچوں کو شہید کر چکا ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔
’وزیراعظم واضح کریں کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا‘خرم دستگیر نے امید ظاہر کی اس منصوبے کے ڈرافٹ کے متعلق اٹھنے والے پاکستان اور عرب ممالک کے اعتراضات پر غور کر کے اس کو زیادہ واضح اور قابل عمل بنایا جائے گا۔
مزید پڑھیں: وی ایکسکلوسیو: بھارت سے تجارت پر بات ہوگی کیونکہ تجارت جنگ روکنے کی بڑی وجہ بنتی ہے، خرم دستگیر
انہوں نے اس منصوبے کی پاکستان میں ہونے والی مخالفت کے بارے میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو اس پر قومی اسمبلی میں بیان جاری کرنا چاہیے اور بتانا چاہیے کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کر رہا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
خرم دستگیر خان سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان ن لیگ وزیراعظم شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خرم دستگیر خان سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان ن لیگ وزیراعظم شہباز شریف وزیراعلی پنجاب مریم نواز انہوں نے کہا کہ خرم دستگیر نے مریم نواز کے لیے
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیرکی نئی تقرری بڑی اچھی ہے،ان سے بہتر اورکون ہوسکتا تھا ، مریم نواز
فیلڈ مارشل عاصم منیرکی نئی تقرری بڑی اچھی ہے،ان سے بہتر اورکون ہوسکتا تھا ، مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز
لندن(سب نیوز) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیرکی نئی تقرری بڑی اچھی ہے، ان سے بہتر اورکون ہوسکتا تھا۔ برطانیہ سے وطن واپسی کے لیے ایون فیلڈ سے روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنی قیادت پاک بھارت جنگ میں دکھائی، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے زیادہ اس کا حقدار اور کوئی نہیں ہوسکتا تھا۔
ججز کے استعفوں کے معاملے پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ ضمیرپہلے کیوں نہیں جاگے جب نوازشریف، مجھے اور دیگرکو غلط سزائیں ملیں، یہ سیاسی ضمیر ہیں، انصاف کے لیے کوئی قدم نہیں ہے، یہ مکافات عمل ہے، میںنے کسی سے کوئی انتقام نہیں لیا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ اکانومسٹ کی رپورٹ سے پوری دنیا آگاہ ہے، اس میں کون سی شک کی گنجائش ہے۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ کوپ 30میں پنجاب کے گراونڈ بریکنگ پروجیکٹس پیش کیے، اللہ تعالی بینظیربھٹو کے درجات بلندکرے، میں مریم نواز ہوں میری یہی پہچان ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے قبضوں کے مسائل اب ہفتوں میں حل ہوں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراردن کے شاہ عبداللہ دوم کو اعلی ترین سول ایوارڈ نشانِ پاکستان سے نوازا گیا اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو اعلی ترین سول ایوارڈ نشانِ پاکستان سے نوازا گیا موسمیاتی خطرات میں پاکستان مستقل طور پر دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، مصدق ملک حکومت قیدی 804کا نمبر تبدیل کر کے 420کر دے، احسن اقبال خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے، سہیل آفریدی پشاور، غیرقانونی پاکستانی دستاویزات سے سعودی ویزا حاصل کرنے کی کوشش کرنیوالے 5افغانی گرفتار وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد، رائے شماری کیلئے اجلاس کل طلبCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم