چین ، ای چوانگ جامع کسٹم فری زون غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے پرکشش مقام بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
چین ، ای چوانگ جامع کسٹم فری زون غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے پرکشش مقام بن گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز
بیجنگ :گزشتہ ستمبر میں، بیجنگ ای چوانگ جامع کسٹم فری زون نے باضابطہ طور پر منظوری حاصل کی۔ تاحال 30 اعلیٰ و جدید ٹیکنالوجی کمپنیوں نے زون میں داخل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ای چوانگ جامع کسٹم فری زون کا مقصد ملک بھر میں پہلا ایسا زون بننا ہے جو نئی پیداواری صلاحیت کو مرکزی حیثیت دے۔ لاگت میں کمی، گورننس میں بہتری ، اعلیٰ و جدید ٹیکنالوجی صنعتی چین کا اجتماع، وغیرہ جیسے عوامل یہاں غیر ملکی سرمایہ کاری کی کمپنیوں کو اپنی جانب متوجہ کر رہے ہیں ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسیلاب پر فوری امداد نہیں مانگیں گے، کوشش ہے اپنے زور بازو پر معاملات ٹھیک کریں: وزیر خزانہ چین کے قومی دن اور وسط خزاں تہوار کی تعطیلات کے دوران نقل و حمل کی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر تک بڑھا دی گئی سیلاب کے بعد پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں اضافہ، ماہانہ شرح 2فیصد بڑھ گئی، ادارہ شماریات حکومت کی آئی ایم ایف کو این ایف سی اجلاس بلانے کی یقین دہانی پاکستانی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن، مہنگائی بڑھنے کا امکان ہے، اے ڈی بی کی رپورٹ سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پرپہنچ گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چوانگ جامع کسٹم فری زون
پڑھیں:
پاکستان انویسٹرز فورم جدہ کی نئی قیادت کے لیے اہم نامزدگیاں
پاکستان انویسٹرز فورم جدہ کی نئی قیادت کے لیے اہم نامزدگیاں WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز
جدہ(خالد نواز چیمہ)پاکستان انویسٹرز فورم جدہ نے آئندہ انتخابی سیشن کے لیے باصلاحیت اور وژنری قیادت کو سامنے لاتے ہوئے چوہدری شفقت محمود کو صدر اور مہر عبدالخالق لک کو سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے باضابطہ طور پر نامزد کر دیا ہے۔ دونوں نامزد امیدار اپنے واضح وژن، بہترین انتظامی صلاحیتوں اور کمیونٹی کی خدمت کے غیر متزلزل جذبے کی وجہ سے کاروباری حلقوں میں خصوصی مقام رکھتے ہیں۔
نئی قیادت کی نامزدگیاں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ ادارہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ، نئے مواقع کی تلاش اور کاروباری ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک طویل مدتی حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہے۔چوہدری شفقت محمود جن کا شمار سعودی عرب میں کامیاب اور معتبر پاکستانی کاروباری شخصیات میں ہوتا ہے سرمایہ کاری کے فروغ، اسٹرٹیجک پلاننگ اور باہمی تعاون کے فروغ کے حوالے سے وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ان کی نامزدگی فورم کی تنظیمی مضبوطی، بہتر فیصلوں اور سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے نئے دور کی جانب واضح قدم ہے۔مہر عبدالخالق لک جو کاروباری کمیونٹی میں فعال، منظم اور اعلی انتظامی صلاحیتوں کے حامل شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں بطور نامزد سیکرٹری جنرل انفارمیشن سسٹمز، ریکوری عمل، اور سرمایہ کاروں کی فلاح سے متعلق پالیسیوں کے نفاذ میں اہم کردار ادا کریں گے۔
پاکستان انویسٹرز فورم کے منشور میں نوجوان کاروباری افراد کی رہنمائی و تربیت،سرمایہ کار دوست ماحول کی فراہمی،اور پاکسعودی سرمایہ کاری نیٹ ورک کی مضبوطیکو کلیدی ترجیح دی گئی ہے۔فورم نے امید ظاہر کی ہے کہ نئی قیادت کی نامزدگیاں نہ صرف پاکستانی سرمایہ کاروں کے اتحاد اور تعاون کو مضبوط کریں گی بلکہ دونوں ممالک کے درمیان مستقبل کے معاشی تعلقات میں بھی مثبت پیش رفت کا باعث بنیں گی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی آئینی عدالت مستقل بنیادوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرانی عمارت میں قائم کرنے کا فیصلہ وفاقی آئینی عدالت مستقل بنیادوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرانی عمارت میں قائم کرنے کا فیصلہ پاکستان کی خارجہ پالیسی فعال، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 90ہزار جانوں کی قربانیاں دیں، عطا تارڑ ڈی آئی خان، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتن الخوارج کے سرغنہ سمیت 10 دہشتگرد ہلاک سرکاری حج اسکیم 2026کی دوسری قسط جمع کرانے کی آخری مہلت میں 3روز کی توسیع عرفان صدیقی کی وفات کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری سی ڈی اے نے مل پور کی آبادی کو غیر قانونی قرار دے کر خالی کرنے کا نوٹس جاری کر دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم