پروین بابی کی بائیوپک سیریز؛ کون سی اداکارہ کردار ادا کریں گی؟
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ترپتی دمری کو مرحوم اداکارہ پروین بابی کی بائیوپک سیریز کے مرکزی کردار کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ سیریز نیٹ فلکس کے لیے تیار کی جا رہی ہے جس کی ہدایت کاری شونالی بوس کریں گی۔
ترپتی دمری نے فلم ’اینیمل‘ میں اپنے یادگار کیمیو کردار کے بعد سے مسلسل کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں۔ گزشتہ برس انہوں نے ’بیڈ نیوز‘، ’وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو‘ اور ’بھول بھلیاں 3‘ جیسی فلموں میں مرکزی کردار ادا کر کے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
یہ بائیوپک سیریز پروین بابی کی زندگی اور کیریئر پر مبنی ہوگی، جو 1970 اور 1980 کی دہائیوں میں بالی ووڈ کی سب سے مقبول اور بااثر اداکاراؤں میں سے ایک تھیں۔ پروین بابی اپنی بولڈ اور جدید شخصیت کے لیے جانی جاتی تھیں اور انہوں نے ہندی سنیما میں ہیروئن کے نئے دور کی بنیاد رکھی۔
ان کے کیریئر کی یادگار فلموں میں ’امر اکبر انتھونی‘، ’دیوار‘، ’شان‘، ’سہاگ‘، ’کالا پتھر‘، ’نمک حلال‘ اور ’مجبور‘ جیسی سپر ہٹ فلمیں شامل ہیں۔ پروین بابی کا 20 جنوری 2005 کو ممبئی میں ان کے فلیٹ میں انتقال ہو گیا تھا۔
ترپتی دمری نے اس سال ’دھڑک 2‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد یہ بڑا پروجیکٹ حاصل کیا ہے۔ فلمی حلقوں میں اس بات پر گرمجوشی سے بات ہو رہی ہے کہ آیا ترپتی پروین بابی کے کردار کے ساتھ انصاف کر پائیں گی۔
اس محدود ایڈیشن سیریز کی شوٹنگ مارچ 2026 تک شروع ہونے کی توقع ہے۔ یہ پروجیکٹ ترپتی دمری کے کیریئر میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، جہاں انہیں بالی ووڈ کی تاریخ کی ایک سب سے متاثر کن اداکارہ کے کردار کو زندہ کرنا ہوگا۔
ناقدین اور مداح یکساں طور پر اس بات پر متفق ہیں کہ پروین بابی کا کردار ادا کرنا کسی بھی اداکارہ کےلیے ایک چیلنجنگ کام ہے، لیکن ترپتی دمری کی گزشتہ کارکردگی نے ثابت کیا ہے کہ وہ مشکل کرداروں کو نبھانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ترپتی دمری پروین بابی
پڑھیں:
بدلتی دنیا میں پاکستان کا کردار اہم ہے، عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بدلتی دنیا میں پاکستان کا کردار اہم ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں عطا تارڑ نے کہا کہ بھارت کے خلاف عظیم کامیابی سے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بیانیہ دنیا کے سامنے رکھنے میں وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کی تعریف کی، سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ مل رہا ہے۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار انسانی جانوں کی قربانی دی، اور اربوں ڈالر نقصان ہوا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ بدلتی دنیا میں پاکستان کا کردار اہم ہے، عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری کے معترف ہیں۔